اداکارہ مایا علی جو خود ایک بہت ہی بہترین اداکارہ ہیں انہوں نے سرمد کھوسٹ کی فلم ’’ کملی‘‘ دیکھنے کے بعد کھل کر اپنے جذبات کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ صرف فلم نہیں ہے بلکہ یہ جذبات اور فیلنگز ہے ، کہانی ہمیں کسی اور ہی دنیا میں لے جا تی ہے ۔صبا قمر آپ نے ایک بار پھر ثابت کیا ہے کہ ایک بار کی کوئین ہمیشہ کے لئے کوئین ہوتی ہے۔آپ نے حناکے کردار کو بہت ہی خوبصورت انداز میں نبھایا ہے۔’’کیا بات ہے آپ کی ۔ ثانیہ سعید ، صبا قمر آپ نے اپنی زندگی کی بہترین پرفارمنس دی ہیں۔سرمد کھوسٹ آپ سے بہتر اس پراجیکٹ کو کوئی بھی نہیں کر سکتا تھا آپ نے اس کے ہر فریم میں اپنا دل اور روح شامل کی ہے۔میں کملی کی تمام ٹیم کو ڈھیروں مبارکباد دیتی ہوں۔مجھے ہر کوئی پوچھ رہا تھا کہ اس فلم کو دیکھنے کے بعد ہر کوئی کیوں رو رہا تھا تو میں سوال کرنے والوں سے کہوں گی کہ جائیں اور جا کر فلم دیکھیں آپ کو اس سوال کا جواب مل جائیگا

۔یاد رہے کہ فلم ’’ کملی‘‘ تین جون کو ملک بھر میں ریلیز کی گئی ریلیز سے اب تک لوگ جوق در جوق دیکھنے جا رہے ہیں۔ فلم میں ہر کردار نہایت ہی خوبصورت انداز سے نبھایا گیا ہے۔سرمد سلطان کھوسٹ نے جیسا ان تمام اداکاروں سے کام لیا ہے لوگ کافی برسوں تک یاد رکھیں گے۔ فلم کا میوزک بھی کلاسک ہے یہاں تک کہ ریشماں کا گانا بھی شامل کیا گیا ہے۔ فلم کی کہانی دیکھنے والے کو کسی اور دنیا میں لے جاتی ہے، صبا قمر کا کردار حقیقت کے قریب ہے حنا کے کردار میں صبا نے جس طرح جان بھری ہے وہ لفظوں میں بیان کرنا نہایت ہی مشکل ہے۔ثانیہ سعید نے ایک اندھی خاتون کا کردار ادا کیا ہے یہ کردار اپنی بھابھی کے لئے بہت زیادہ جذباتی ہے۔

Shares: