پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مایا علی نے کچھ عرصے کے لیے سوشل میڈیا سے دوری اختیار کرلی ہے

باغی ٹی وی :پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مایا علی نے کچھ عرصے کے لیے سوشل میڈیا سے دوری اختیار کرلی ہے جس کااعلان اداکارہ نے سوشل میڈیا پر کیا گز شتہ روز معروف اداکارہ مایا علی نے انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئرجس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ سب کو میرا سلام اُمید کرتی ہوں کہ آپ سب بالکل ٹھیک ہوں گے اور قرنطینہ میں بہترین وقت گُزاررہے ہوں گے
https://www.instagram.com/p/B-o1XMonUhe/?utm_source=ig_embed
مایا علی نے لکھا کہ میں جانتی ہوں کہ ہر ایک شخص کورونا کے اس مشکل معاملات سے اپنے طریقے سے نمٹ رہا ہے لیکن جیسا کہ میں پہلے بھی یہ بات کہہ چکی ہوں کہ ہمیں ہمیشہ ایک امید رہتی ہے اور ابھی بھی یہ ہی امید ہے کہ انشااللہ تعالی یہ وقت بھی گزر ہی جائے گا

اداکارہ نے لکھا کہ میں کچھ دن کے لیے سوشل میڈیا سے ایک چھوٹا سا وقفہ لینے جارہی ہوں اس مشکل گھڑی سے ہر ایک شخص اپنے طریقے سے نمٹنے کی کوشش کررہا ہے سب کو دیکھتے ہوئے میں نے بھی سوچا کہ اندرونی امن تلاش کرنے اور میرا اپنے پورے نظام کو دوبارہ بہتر طریقے سے ترتیب دینے کا یہ بہترین وقت ہے

انہوں نے لکھا کہ میں اللہ تعالی کے تمام احسانات کی شکر گزار ہوں مایا علی نے کہا کہ بعض اوقات ایسا ہوتا ہےکہ ہم اللہ تعالی کی دی ہوئی نعمتوں کے بارے میں سوچتے اور گنتے ہیں

مایا علی نے لکھا کہ میری ٹیم اسی طرح راشن کی تقسیم کرتے رہے گی اور میں ہر اُس شخص کی مشکور ہوں جس نے اس نیک کام میں ہمارے ساتھ تعاون کیا

اُنہوں نے لکھاکہ یہ کام اُس وقت تک ختم نہیں ہونا چاہیے جب تک کہ سب کچھ پہلے جیسا نہ ہوجائے مایا علی نے اپنے مداحوں سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ اپنے لیے اور اپنے پیاروں کے لیے محفوظ رہیں اور آپ سے جلد ہی بات ہوگی

اگر وقت پہلے جیسا نہیں رہا تو انشاءاللہ ایسا بھی نہیں رہے گا مایا علی

Shares: