معصوم چہرے والی در فشاں نے اپنے حالیہ انٹرویو میںکہا ہےکہ انہوں نے جو بھی مقام حاصل کیا ہے وہ نہایت ہی محنت کے ساتھ حاصل ہے . انہیں کسی کی بھی سپورٹ حاصل نہیں تھی ابھی تک جتنا بھی کام ملا ہے وہ انہیں اپنی صلاحیتوں کے بل پر ملا ہے. اداکارہ درفشاں نے کہا کہ کامیابی مشکل سے ملتی ہے اور کبھی کبھی تو کامیابی ایکدم کسی بھی وجہ سے مل جاتی ہے لیکن اگر آپ کے کسی پراجیکٹ کے ہٹ ہونے پر کامیابی ملے تو اس کامیابی کو برقرار رکھنا بہت ہی مشکل ہوتا ہے. ایک سوال کے جواب میںانہوں نے کہا کہ میں نےکام حاصل کرنے کےلئے صرف
مواقعوں کا انتظار کیا کبھی یہ نہیںکیا کہ کسی کے پیچھے بھاگوں . درفشاں مزید کہتی ہیں کہ میں کم مگر معیاری کام کرنے کو اس لئے ترجیح دیتی ہوں کیونکہ زیادہ نظر آنے سے بہتر ہے کہ معیاری اور اچھے کام میںنظر آیا جائے. انہوں نے کہا کہ ابھی تک میں نے جتنا کام کیا ہے اس سے مطمئن ہوں لیکن میں سمجھتی ہوں کہ مجھے ابھی بہت آگے جانا ہے اس کے لئے پراجیکٹس کی سلیکشن احیتاط سے کرنا ہو گی. انہوں نے یہ بھی کہا کہ خوبصورت ہونا اچھی بات ہے لیکن ٹیلنٹ اصل چیز ہوتی ہے ہاں خوبصورتی کو پلس پوائنٹ ضرور کہا جا سکتا ہے.