ہمارا نعرہ تعلیم سب کیلیے کے بجائے معیاری تعلیم سب کیلیے ہونا چاہیے،شائستہ پرویز

0
34
shaista parve

شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی 70 ویں سالگرہ کے موقع پر ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے قومی اسمبلی کے اجلاس میں قرارداد پیش کی گئی،

بجلی بلوں میں 15 روپے ریڈیو پاکستان کے لیے مختص کرنے کی تجویز
قومی اسمبلی کے اجلاس میں آئندہ مالی سال کے بجٹ اور اس میں سینٹ کی سفارشات شامل کرنے پر بحث جاری ہے ڈاکٹر شازیہ ثوبیہ نے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کو انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دوسری مہارتوں سے لیس کرنے پر زور دیا جانا چاہئے ،ممبر قومی اسمبلی مولانا اکبر چترالی نے بجٹ اجلاس کے دوران سینیٹ کی سفارشات پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ ملکی ترقی کے لئے اندرون ملک گردشی قرضوں پر مکمل طور پر سود کے خاتمے کی تجویز دی،اور یوٹیلٹی سٹورز پر سستی قیمتوں میں دستیاب تمام اشیاء کی دستیابی کو آسان بنانے کی استدعا کی،روزگار کے عوض، بیرونِ ملک ڈاکٹرز کی ہجرت کو مدنظر رکھتے ہوئے محکمہ صحت کے لیے خطیر رقم مختص کرنے کا مطالبہ کیا، کھیلوں کے سامان کی درآمدات پر ٹیکس ختم کرنے کا مطالبہ کیا، نوجوانوں میں منشیات کی روک تھام کے لیے اقدامات پر زور دیا، بجلی بلوں میں 35 فیصد ٹیکس کو 50 فیصد کر کے 15 روپے ریڈیو پاکستان کے لیے مختص کرنے کی تجویز پر حمایت کی،
عبادت گاہوں پر ٹی وی ٹیکس کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا، مالاکنڈ ڈویژن اور سابقہ فاٹا کو ٹیکس فری زون بنا نے کی استدعا کی، مکہ مکرمہ میں حجاج کے لیے ہسپتالوں میں علاج معالجے کی سہولت کو بہتر کرنے کی استدعا کی

سننے میں آیا ہے کسی خاص پریس کانفرنس کا بندوبست ہو رہا ہے،جاوید لطیف
قومی اسمبلی اجلاس، ن لیگی رہنما میاں جاوید لطیف نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اربوں کھربوں کھانے والے نوٹس کئے بغیر بری کر دئیے جاتے ہیں، وقت کا قاضی اتنا مہربان ہے کہ اربوں کھانے والوں کوبری کر دیتا ہے،جن ریاستوں میں انصاف کا نظام ہو وہ کبھی تباہ نہیں ہوتیں، وقت کا قاضی جو فیصلے دے رہا ہے کیا ہم کہ سکتے ہیں پاکستان مضبوط ہو گا ؟
قوت کے استعمال سے پچھلے چار سالوں میں بنائے گئے ذہنوں کو ٹھیک نہیں کیا جا سکتا۔ میڈیا کے لوگ، سابق قاضی، سابقہ اسٹیبلشمنٹ اس سب میں شامل تھی۔ کسی کو نیچا دکھانے کے لئے جھوٹ پر مبنی بیانیہ نہیں دیا جانا چاہیے۔ یہ ریاست ہماری ہے، یہ ادارے اس ریاست کی ملکیت ہیں۔ 9 مئی کا واقعہ کرنے والے نے چار سالوں میں پاکستان کو تباہ کیا۔چنگاریاں بجھی نہیں، انہیں پھر سے سلگایا جا رہا ہے۔ سننے میں آیا ہے کسی خاص پریس کانفرنس کا بندوبست ہو رہا ہے۔

،ایک شخص نے نوجوان ذہنوں میں زہر بھر دیا نفرت، انتقام، بداخلاقی، اداروں کے خلاف بے اعتباری کا، شائستہ پرویز
ممبر قومی اسمبلی شائستہ پرویز نے قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ 9 مئی پاکستان کی تاریخ کا تاریک دن تھا، ایک جتھے نے جناح ہاؤس اور کور کمانڈر ہاؤس لاہور پر دھاوا بولا،میں بطورِ پاکستانی اس واقعے کی شدید مذمت کرتی ہوں،اس دن پاکستان میں جو ہوا وہ ایک شخص کی غیر زمہ دارانہ تقریروں کا نتیجہ تھا جس پر پوری قوم شرمسار ہے،یہ فوج ہماری ہے، اور افواجِ پاکستان پر ہمیں فخر ہے،ہماری فوج وطن کی حفاظت کے لیے اپنی جانوں کی قربانیاں دیتی ہے،یہ ہماری ماؤں کے بیٹے، بہنوں کے بھائی اور بیٹیوں کے سہاگ ہیں، جو وطن کی راہ میں قربان ہوتے ہیں،ہم ان کی قربانیوں کے قرض دار ہیں،ایک شخص نے نوجوان ذہنوں میں زہر بھر دیا نفرت، انتقام، بداخلاقی، اداروں کے خلاف بے اعتباری کا،ہمیں ہنگامی بنیاد پر اقدامات کرنے ہوں گے اور اس کا آغاز تعلیمی اداروں سے کرنا ہوگا، تربیت پر توجہ دینی ہوگی، وسائل مہیا کرنے ہوں گے تاکہ اس کا سدباب ہوسکے،ہمارا نعرہ تعلیم سب کے لیے کے بجائے معیاری تعلیم سب کے لیے ہونا چاہیے جس کے لیے وسائل کی دستیابی اور فیوچر لائن آف ایکشن کی ضرورت ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کے یوتھ پروگرام قابل ستائش ہے ۔ قومی اور بین الاقوامی سرمایہ کاری کا نظام فرسودہ اور پرانا ہو چکا ہے،سرمایہ کاری میں ترقی کے لئے مسائل کی نشاندھی پہلی شرط ہے ۔

رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر شازیہ صوبیہ اسلم سومرو نے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی 70 ویں یوم ولادت کے موقع پر ان کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ محترمہ نے ہمیشہ خواتین کے حقوق ، جہموریت اور اداروں کو ساتھ لے کر چلنے کی بات کی۔ اور کہا کہ متحد ہو کر ملکی مسائل کو حل کرنے اور سی پیک کے منصوبوں کو دوبارہ شروع کرنے پر تمام حکومتی اتحادیوں کو مبارکباد ،بجٹ میں مشکل فیصلے کیے گئے ہیں پر اگر اراکین کی تجاویز کو ترجیح دی جائے تو یہ بجٹ ہمارے لیے کوئی مشکل نہیں رہے گا۔ انہوں نے سکولوں میں پروفیشنل اور آئی ٹی ٹریننگ دینے کی تجویز دی اور پاکستان میں آبادی کنٹرول کرنے کے لیے کمپین چلانے کے لیے تجویز دی تاکہ آنے والے سالوں میں ملکی مسائل کو بہتر انداز سے قابو کیا جاسکے۔مشروبات پر سیلز ٹیکس بڑھایا جائے اور اس سے حاصل ہونے والے ریوینیو کو تعلیم اور صحت کے شعبوں پر خرچ کیا جائے۔

بجٹ کا پیسہ عوام کے مسائل حل کرنے کے بجائے اشرافیہ کی نذر ہوجاتا ہے. کیماڑی جلسہ عام سے خطاب

سابقہ حکومت کی نااہلی کا بول کر عوام پر بوجھ ڈالا گیا،ناصر خان موسیٰ زئی

Leave a reply