کم عمری کی شادی ، حساس موضوع پر مبنی ڈرامہ مائی رے مقبول

ڈرامے کی کہانی کو شائقین بہت زیادہ پسند کررہے ہیں
0
61
drama mayi ri

ان دنوں ٹی وی پر "مائی ری” کے نام سے ایک ڈرامہ نشر کیا جا رہا ہے اس میں نہایت ہی حساس موضوع کو ڈسکس کیا جا رہا ہے، موضوع ہے کم عمری کی شادی. سیریل کی کہانی دو بھائیوں ظہیر اور حبیب اور ان کے خاندانوں کے گرد گھومتی ہے۔ بیماری میں مبتلا ظہیر کی آخری خواہش اپنی بیٹی عینی کو شادی شدہ دیکھنے کی ہے اور وہ اس کی اپنے بھتیجے فاخر سے شادی کر دینے پر اصرار کرتا ہے۔ اس کا فیصلہ دونوں خاندانوں کی زندگی میں ڈرامائی تبدیلیاں لانے کا سبب بنتا ہے اور اسی سے ڈرامے کی کہانی بے نقاب ہوتی ہے۔ڈرامے کا مرکزی کردار چائلڈ اسٹار عینا آصف کررہی ہیں. ڈرامے میں ماریہ واسطی، اینکر مایا خان اور ثمر جعفری بھی اہم کردار کررہے ہیں.

ثمر جعفری کہتے ہیں کہ ”ٹیلی ویژن پر ایسے موضوعات کو اجاگر کرنا انتہائی ضروری ہے کیونکہ لوگ اداکاروں سے سیکھتے ہیں”۔ڈرامے کے ڈائریکٹر میثم نقوی کہتے ہیں کہ بچپن کی شادیاں شہری علاقوں میں بھی اسی طرح اور اتنی ہی تعداد میں‌ہوتی ہیں جس طرح اور جتنی تعداد میں دیہی علاقوں میں ہوتی ہیں . ڈرامے کی کہانی کو شائقین بہت زیادہ پسند کررہے ہیں اور کہا جا رہا ہے کہ ایسی کہانیاں بنتی رہنی چاہیے اس سے معاشرے میں شعور پھیلتا ہے.

سشمیتا سین تنقید کرنے والوں پر برس پڑی

دوست سے شادی کی افواہ،علی سیٹھی نے توڑی خاموشی

تھیٹر میں انور مقصود کے ڈراموں سے شہرت ملی حریم فاروق

Leave a reply