میئر کی کامیابی کو شہداء کے نام کرتے ہیں. بلاول بھٹو زرداری

مرتضیٰ وہاب نے میئر جبکہ سلمان مراد نے ڈپٹی میئر کراچی کے عہدے کا حلف اٹھا لیا
0
45
murtaza Wahab

مرتضیٰ وہاب نے میئر کراچی کا حلف اٹھا لیا ہے جبکہ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی خدمت کے منشور کو آگے لیکر جائیں گے اور عوام دوست منشور کیلئے اپنا کردار ادا کریں گے، جبکہ اس موقع پر وزیر خارجہ اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ہم یہ میئر کی جیت شہداء کے نام کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ شہر کے عوام کی امیدوں پر پورا اتریں گے.

ان کا میڈیا سے گفتگو میں مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی ہمیشہ یہاں رہی ہے لیکن دوسرے ایک الیکشن کے بعد غائب ہوجاتے ہیں لیکن ہم سے الیکشن چھینے جاتے ہیں اور ہمیں پہلے بھی کراچی کا میئر بنانے سے ایک ڈھاندلی دھونس کے ذریعے روکا گیا تھا لیکن اب یہ سہولت کاروں کا دور ختم ہوگیا ہے.

بلاول بھٹو نے کہا کہ کارکنان نے نسلوں سے انتہا پسندی کا مقابلہ کیا ہے، یہ شہر ایک فون کال پر چلتا تھا تو اس کے سامنے جیالے کھڑے تھے، اس جیت کو تمام شہداء کے نام کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ 18اکتوبر اور 12 مئی کے شہداء کے نام یہ جیت کرتے ہیں، اس جیت کو محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کے نام کرتے ہیں، ہم اپنی محنت سے دھاندلی کا الزام لگانے والوں کو جواب دیتے ہیں۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے مزید کہا کہ جیالوں نے جمہوریت کی بحالی کے لیے جانوں کی قربانی دی، کراچی کی ترقی اور خوشحالی کے لیے ذاتی دلچسپی لوں گا۔ بلاول بھٹو نے یہ بھی کہا کہ راتوں رات بننے والی جماعتوں کو بھی کارکردگی سے جواب دیں گے، ہم سے ہمیشہ الیکشن چھینا جاتا ہے لیکن اس مرتبہ ایسا نہیں کرنے دیا، کراچی سے کشمیر تک الیکشن ہورہے ہیں، الیکشن میں پیپلزپارٹی کے جیالے جیت رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جوابدہ ہوں گا کہ میں نے 5 سال میں کے ایم سی میں کیا کام کرائے، کے ایم سی پرائیوٹ سیکٹر سے مل کر کام کرے گی، ہم نے کراچی کے چپے چپے میں مل کر کام کرنا ہے، کراچی کے مسائل زیادہ تر وفاق اور صوبائی حکومت سے جڑے ہیں، کوئی بھی وفاقی حکومت ہو اس کے ساتھ مل کر کراچی کے لیے کام کریں گے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی سیاسی جماعتوں کےساتھ مل کر کام کرے، جماعت اسلامی نے 9 مئی کو جناح ہاؤس پر حملہ کرنے والوں کے ساتھ مل کر کراچی پر قبضہ کرنے کی کوشش کی۔ چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ انسانی اسمگلرز کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے، غیرقانونی امیگریشن کے لیے اقدامات کرنے کے لیے تیار ہیں، بین الاقوامی قوانین پناہ گزینوں کو حقوق دیتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ن لیگ کے ساتھ کوئی سیاسی اختلافات نہیں، پالیسی پر اختلافات ہوسکتے ہیں، میثاق جمہوریت آگے لے کر جائیں گے، آگے جاکر بھی یہ مردم شماری متنازع ہی رہے گی۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مشرف کے دور میں بلاول ہاؤس کی پانی کی لائن کاٹی گئی، ہم اسی لیے ٹینکر کا پانی استعمال کرتے ہیں، ہمیں نہیں معلوم کے فور کا کیا مستقبل ہوگا، کراچی میں پانی کا مسئلہ ہے۔

خیال رہے کہ مرتضیٰ وہاب نے میئر کراچی کےعہدے کا حلف اٹھایا جبکہ ان کے ساتھ سلمان مراد نے ڈپٹی میئر کراچی کے عہدے کا حلف اٹھایا ہے اس موقع پر الیکشن کمشنر سندھ اعجاز چوہان نے مرتضیٰ وہاب اور سلمان مراد سے حلف لیا۔ تقریب حلف برداری میں چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ ، گورنر سندھ کامران ٹیسوری سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
امریکی ڈالر کی قدر میں مزید اضافہ
ایک دوسرے کی ٹانگیں نہ کھینچیں اور اکٹھے ہوجائیں. وزیر اعظم
سعودی گاکا ایویشن سیکیورٹی وفد کا اسلام آباد انٹرنیشنل ائرپورٹ کا دورہ
مرتضیٰ وہاب کی میئر کراچی کی حیثیت سے تقرری کا نوٹیفیکیشن چیلنج
ویڈیو بیان میں کوئی اشتعال نہیں پھیلایا ،معلوم ہی نہیں کہ لوگ کہاں سے آئے،عمران خان
عمران خان کا بیانیہ غیر ملکی میڈیا کے سامنے بھی غیر مقبول
سیکرٹری دفاع کا دفاعی وفد کے ہمراہ ایران کا دورہ
یاد رہے کہ میئر کراچی کے الیکشن میں جماعت اسلامی کے حافظ نعیم اور پیپلز پارٹی کے مرتضیٰ وہاب کے درمیان مقابلہ ہوا جس میں مرتضیٰ وہاب 173 ووٹ لے کر میئر منتخب ہوئے جب کہ حافظ نعیم کو 160 ووٹ ملے۔ جماعت اسلامی نےمیئر کے الیکشن میں پیپلز پارٹی پر دھاندلی کا الزام لگایا ہے اور اس کے خلاف عدالت جانے سمیت احتجاج کا بھی اعلان کیا ہے۔

Leave a reply