میئر کو گاڑی میں باندھ کر شہرکا چکر لگایا گیا

0
41

میکسیکو:میکسیکو کے جنوبی علاقے کے میئر کو وعدوں کے مطابق کام نہ کرنے پر علاقہ مکینوں نے دفتر سے زبردستی باہر نکالا اور گاڑی میں باندھ کر شہر میں گھمایا جبکہ پولیس نے 11 افراد کو گرفتار کرلیا۔اطلاعات کے مطابق میئر جارج لوئس کو بظاہر کوئی زخم نہیں آئے تاہم انہیں بری طرح گھسیٹا گیا۔

اب سعودی خواتین سرحدوں کی حفاظت کریں گی ، محمد بن سلمان کا انوکھا فیصلہ

میکسیکو کے شہریوں کی جانب سے میئر پر حملے کا یہ دوسرا واقعہ ہے جو انتخابی مہم کے دوران کیے گئے وعدوں کے مطابق سڑکیں بنانے اور دیگر کام کرنے کے وعدوں میں ناکامی پر پیش آیا۔برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق اس میئر کو شہر کے چکر لگوانے کے دوران لوگوں نے اس عمل کو پسند نہیں‌کیا

آزادی نہیں فسادی مارچ ،توڑ پھوڑ کے منصوبے ، ریاست کے خلاف شرارت ہے ، شوکت یوسفزئی

یاد رہے کہ آج کل میکسیکو جیسے بڑے شہر میں مسائل نے جنم لے لیا ہے اور ہر آنے والا دن پہلے سے برا ثابت ہورہا ہے، شہر کے مسائل کی وجہ سے ہنگامے اور مظاہرے ہونا معمول کی بات بن گیا ، میئر کے ساتھ اس رویے کے بعد صورت حال مزید خراب ہوگئی ہے

اقوام متحدہ بھی کنگال، پیسےمک گئے ،سیکرٹری جنرل نے پردہ چاک کردیا

Leave a reply