مذاکرات کی طرف نہ آنا ایران کی حماقت ہو گی، ٹرمپ

0
51

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگرایرانی قیادت جوہری تنازع پر بات چیت کی طرف نہیں آتی تویہ اس کی بہت بڑی بے وقوفی اور ‘انا پرستی’ کا واضح ثبوت ہوگا۔

اس سے پہلے امریکی صدر نے کہا تھا کہ جنگ کی صورت میں ایران کوجلد ہی گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیں گے۔ جنگ میں ہراعتبار سے امریکا کا پلڑا بھاری رہے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ ممکنہ جنگ اس لیے زیادہ طول نہیں‌ پکڑے گی کیونکہ اس میں بری فوج کو شامل نہیں کریں گے۔

تاہم ‘بزنس فاکس نیوز’ کو دیے گئے انٹرویو میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے توقع ظاہر کی کہ ایران کے ساتھ جنگ کی نوبت نہیں آئے گی۔ البتہ جنگ ہوئی تو امریکا طاقت ورثابت ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ جنگ طول نہیں پکڑے گی اور نہ ہی ہم بری فوج بھیجنے کا کوئی ارادہ رکھتے ہیں۔

امریکی صدر نے منگل کے روز خبردار کیا تھا کہ اگر ایران نے امریکی مفادات کو نشانہ بنانے کی حماقت کی تو اس کے نتیجے میں ایران کوصفحہ ہستی سے مٹایا جاسکتا ہے۔ ان کاکہنا تھا کہ ایرانی لیڈر قوم کامال دہشت گردی کے فروغ پر صرف کرتے ہیں اور یہ لوگ صرف طاقت کی زمان سمجھتے ہیں۔

دوسری طرف ایران نے امریکی صدر کی تنقید کو بلا جواز قراردے کر مسترد کردیا ہے۔ ایران کا کہنا ہے کہ وائیٹ ہائوس کاطرز عمل غیرمنطقی ہے جس کے باعث دونوں ملکوں‌میں‌جاری تنازع کا سفارتی حل کی مساعی ناکام ہوگئی ہیں۔ ایران نے امریکی قیادت کو ‘بے عقل ‘ اور بے وقوف قرار دیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی قیادت کو تنقید کا نشانہ بناتےہوئے کہا کہ ایرانی شدید جھالت اور اھانت آمیز طرز عمل کا مظاہرہ کررہے ہیں۔ وہ زمینی حقائق کا ادراک نہیں کرتے

Leave a reply