کیپٹن کرنل شیر خان شہید کے مزار سے چوری کرنے والے 2 ملزمان گرفتار

0
34

تھانہ کالوخان پولیس کی اہم کاروائی ، فخر صوابی کیپٹن کرنل شیر خان شہید کے مزار سے کئی اشیاء چوری کرنے والے 2 ملزمان چند دن کے اندر ہی گرفتار، چوری شدہ اشیاء برآمد کر لی گئیں

مدعی کی رپورٹ کے مطابق ملزمان نے مورخہ 16 اکتوبر کو بوقت شب نشان حیدر کا اعزاز پانے والے شہید کارگل کے مزار سے نشان حیدر کی کاپی، سولر پینل، بیٹریاں، UPS, پیڈسٹل فین اور موٹرسائیکل سمیت کئی اشیاء چوری کرکے لے گئے، تھانہ کالوخان پولیس کی بہترین تفتیش و کاروائی کی بدولت ملزمان عماد سکنہ ترلاندی اور حمزہ سکنہ سوات حال کرنل شیر کلے کا سراغ لگا کر گرفتار کرلئے گئے

مدعی نعمان شیر جو کہ شہید کرنل شیر خان کا بھتیجا ہے، نے تھانہ کالوخان میں رپورٹ درج کرتے ہوئے بیان کیا کہ وہ مزار کی رکھوالی کرتا ہے، بروز وقوعہ مورخہ 16 اکتوبر کو حسب معمول رات کو گھر جا کر صبح مزار جا کر متعدد اشیاء عدم موجود پائیں۔رپورٹ درج ہونے پر ڈی پی او صوابی محمد شعیب خان نے ایس ڈی پی او رزڑ عجب خان اور ایس ایچ او کالوخان عبدالولی کو فوری ملزمان ٹریس و گرفتار کرنے کا ٹاسک دیا جس پر انہوں نے مدعی کی نشاندہی پر کامیاب تفتیش کرتے ہوئے ملزمان عماد ولد سیار سکنہ ترلاندی اور حمزہ ولد عمر غنی سکنہ سوات حال کرنل شیر کلے کا سراغ لگا کر چند دن کے اندر ہی دونوں ملزمان گرفتار کرلئے۔

دوران تحقیقات ملزمان کی نشاندہی پر چوری شدہ نشان حیدر کی کاپی، سولر پینل، بیٹریاں، UPS, پیڈسٹل فین اور موٹرسائیکل کی فروخت سے حاصل شدہ رقم مبلغ دس ہزار روپے ریکور کئے گئے۔ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے

کیا اگلی باری بھارت کی ہے یا پھرٹال مٹول:ایف اے ٹی ایف کے صدرنے بیان دے کربھارت کے حواس باختہ کردیئے

ایف اے ٹی ایف کے پلیٹ فارم پر بھارت کا چہرہ بے نقاب ہوگیا ہے، حماد اظہر

ایف اے ٹی ایف،پاکستان جب تک یہ کام نہیں کریگا وائیٹ لسٹ میں نہیں آ سکتا،مبشر لقمان کا خوفناک انکشاف

قریشی نے سعودی عرب کو دھمکی دے کر احسان فراموشی کا مظاہرہ کیا،وزارت چھوڑ کرگدی نشینی کا کام کریں، ساجد میر

Leave a reply