مزدور کے حقوق کے ساتھ ساتھ اس کے فرائض پر بھی بات کرنی چاہیے ، رحمت ہی رحمت افطار ٹرانسمیشن

0
43

مزدور کے حقوق کے ساتھ ساتھ اس کے فرائض پر بھی بات کرنی چاہیے ، رحمت ہی رحمت افطار ٹرانسمیشن

باغی ٹی وی :آج رحمت ہی رحمت افطار ٹرانسمیشن میں "کیا سمجھوتا کرنا صفت ہے یا کمزوری، اور کیا صبر کا ہر پھل میٹھا ہوتا ہے پر گفتگو ہوئی . سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ ہم عموما تصویر کا ایک رخ دیکھتے ہیں، جبکہ دوسرا رخ نہیں دیکھتے اور نہ بیان کرتے ہیں.انہوں نے کہا کہ ہم بھی اس معاملے میں چیٹنگ کرتے ہیں. آجر ایمپلائیر کی بات تو کر لیتے ہیں ان کے فرائض کو بتاتے ہیں. لیکن اجیر یا ایمپلائی کے فرائض نہیں بتاتے صرف اس کے حقوق کی بات کرتے رہتے ہیں. ، ہم کبھی نہیں‌بتاتے کہ مزدور بھی اپنے کام سے پہلو تہی اختیار کرتا ہے .

انہوں نےکہا کہ اپنی ذمہ داری کو اجرت لینے کے باوجود صحیح طور پر نہیں ادا کرتا ، اگر کہا جائے توا ٹھ کھڑا ہوتا ہے . اسی طرح ہم یہ بہت کہتے ہیں کہ حکومت نے یہ کردیا حکومت نے وہ کردیا ، حکومت کا یہ قصور ہے . حکومت کا یہ مسئلہ ہے کبھی ہم نے یہ نہیں‌بتایا کہ عوام کی بھی کچھ ذمہ داریاں ہیں اور ان کا بھی کوئی قصور ہے .
انہوں نے کہا کہ ہم ذمہ داریاں کی بات نہیں کرتے حقوق کا بہت رونا رتے ہیں. ابھی حکومت نے تھوڑی نرمی کی ہے تو لوگ اس طرح مل رہے ہیں. جیسے کووڈ چھوٹی پر گیا ہوا ہے . اور یک دم مریضوں کا گراف بڑھ گیا ہے . یہی حال یو کے میں ہے .

اس سلسلے میں یو کے سے صحافی اظہر نے بتا کہ کوڈ 19 کی شرح نیچے جارہی ہے . اب لاک ڈاؤن میں بھی نرمی ہے ، انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن میں نرمی برتی گئی لیکن حکومت پریشنا ن نظر آتی ہے بپلک ٹرانسپورٹ میں بہت رش تھا لوگ ایس او پیز کا خیال رنہیں‌ رکھتے تھے. پرائم منسٹر ، میئر اور یونین بھی پریشان نظر آئے. اس وجہ سے کہ لوگ احطیاط نہیں کرہے.انہوں نے کہا کہ حکومت اس وجہ سے پبلک ٹرانسپورٹ‌ کی سہولت ختم کرنے کا بھی سوچ سکتی ہے.کیونکہ اس سے بے احتیاطی کی جارہی ہے.

Leave a reply