مزید دیکھیں

مقبول

اوچ شریف: 10 سالہ بچہ تالاب میں ڈوب کر جاں بحق

اوچ شریف،باغی ٹی وی(نامہ نگارحبیب خان) چنی گوٹھ روڈ...

میانوالی کی عوام کے دل غزہ کے ساتھ، مسلم میڈیکل مشن کا افطار ڈنر، امداد کا اعلان

میانوالی،باغی ٹی وی (رپورٹ: احسان اللہ ایاز) مسلم میڈیکل...

پہچان پاکستان نے سجائی ادبی ایوارڈز کی محفل

لاہور، پاکستان کا ثقافتی دارالحکومت، ہمیشہ سے ادبی...

سیالکوٹ: مہنگا گوشت فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 3 مقدمات درج، 2 دکانیں سیل

سیالکوٹ،باغی ٹی وی (بیوروچیف شاہدریاض) مہنگا گوشت اور اشیائے...

کورونا وبا: مزید 28 افراد جاں بحق، مثبت کیسز کی شرح 9.68 فیصد

پاکستان میں عالمی وبا کورونا کے باعث گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 28 افراد جاں بحق ہو گئے-

باغی ٹی وی : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 63 ہزار 413 کورونا ٹیسٹ کیے گئے مزید 6 ہزار 137 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔

ڈریپ نے گھر پر کورونا ٹیسٹ کی اجازت دے دی،نوٹیفیکیشن جاری

این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 14 لاکھ 54 ہزار 800 جبکہ جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 29 ہزار 448 ہو گئی ہے اور مثبت کیسز کی شرح 9.68 فیصد پر پہنچ گئی۔

اس کے علاوہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 16347 افراد کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے جس کے بعد ملک میں وبا سے شفایاب ہونے والے افراد کی تعداد 13 لاکھ 33 ہزار 732 ہو گئی ہے۔

کورونا کے باعث بند سرحدیں جلد کھول دی جائیں گی: وزیر اعظم نے خوشخری سنا دی

سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 5 لاکھ 49 ہزار 872، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 710 ہزار 200، پنجاب میں 4 لاکھ 87 ہزار 407، اسلام آباد میں ایک لاکھ 30 ہزار 872 بلوچستان میں 34 ہزار 711، آزاد کشمیر میں 40 ہزار 355 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار 873 ہو گئی ہے۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 13 ہزار 230 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار 878، خیبر پختونخوا 6 ہزار 37، اسلام آباد 985، گلگت بلتستان 189، بلوچستان میں 368 اور آزاد کشمیر میں 761 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

چینی سائنسدانوں نے کورونا کی سب سے جان لیوا قسم”نیو کوو”سے خبرادار کر…

دوسری جانب سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن نے نجی اسپتالوں اور لیبارٹریوں میں کورونا ٹیسٹ کی قیمت کو کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں باضابطہ حکم نامہ جاری کردیا گیا ہے۔

سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن (ایس ایچ سی سی) کی جانب سے کراچی کے تمام نجی اسپتالوں اور لیبارٹریز کے لیے کورونا ٹیسٹ کے نئے نرخ مقرر کردیے ہیں، سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن کی جانب سے شہر کے تمام نجی اسپتالوں اور لیبارٹریز کو کو ہدایت دی گئی ہے کہ سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن کے جانب سے جاری کردہ نرخ کی نئی قیمت پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے اس سے قبل سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نے اسپتالوں اور لیبارٹیریز کے منتظمین سے ملاقات کی تھی۔

اومی کرون کورونا کا آخری ویریئنٹ نہیں،مزید نئی نئی شکلیں سامنے آئیں گی،اقوام…

نوٹیفکیشن کے مطابق کورونا ٹیسٹ کی قیمت ساڑھے 6 ہزار روپے کے بجائے ساڑھے 4 ہزار روپے مقرر کردی گئی ہے، گھر سے سیمیل لینے کی صورت میں 7 ہزار 500 کے بجائے 4 ہزار 800 روپے کی قیمت وصول کی جائے گی ، ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ کیے جانے پر 3 ہزار اور 1500 روپے کے بجائے 1200 روپے وصول کیے جائیں گے نرخ نامے کی نئی فہرست پر عملدرآمد کیلیے کمیشن کے افسران نجی اسپتالوں اور لیبارٹریوں کا دورہ کریں گے۔

کورونا اور نزلے پر قابو پانے کے لئے کیپسول تیار