رانی پور: پیر اسد شاہ جیلانی کی حویلی سے مزید چارکمسن ملازمائیں برآمد

حویلی میں کام کرنے والی بچیاں محصور ہیں اور باہر نکلنا چاہتی ہیں
0
62
rani pur

مقامی پولیس نے بتایا کہ اتوار کو رات گئے چھاپہ مار کر رانی پور کے بااثر پیر اسد شاہ جیلانی کے گھر سے چار مزید کمسن گھریلو ملازمائیں برآمد ہوئی ہیں۔

باغی ٹی وی : سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) خیرپور میر روحیل خان کھوسو نے کہا کہ نابالغ لڑکیوں کو گھر میں قید رکھا گیا تھا اور ان پر تشدد بھی کیا گیا تھا گھریلو ملازمین کو ضروری کارروائی مکمل کرنے کے بعد ان کے اہل خانہ کے حوالے کر دیا جائے گا۔

پولیس کی بھاری نفری پیر اسد شاہ کی حویلی کے باہر تعینات کردی گئی روحیل کھوسو کے مطابق ڈی این اے کیلئے حویلی کے 4 ملازموں کے خون کے نمونے لے لیے ہیں حویلی میں مالکان، نوکروں اور آنے جانے والے دیگر مردوں کی لسٹ تیار کرلی گئی ہے اور سب کے ڈی این اے کرائے جائیں گے پولیس کو تفتیش کے دوران کسی قسم کی مزاحمت کا سامنا نہیں ہے حویلی میں کام کرنے والی بچیاں محصور ہیں اور باہر نکلنا چاہتی ہیں، تمام بچیوں کو نکال کر گھروں تک بھیجیں گے۔

جناح ہاؤس کیس:یاسمین راشد اورعمرسرفراز چیمہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

گزشتہ دنوں رانی پورمیں پیر کی حویلی میں کام کرنے والی 10 سالہ بچی تشدد سے جاں بحق ہوگئی تھی میڈیکل بورڈ نے فاطمہ پر جسمانی تشدد کی تصدیق کی ہے اور بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کا خدشہ ظاہر کیا ہے واقعے میں گرفتار ملزم اسد شاہ کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے جبکہ نامزد ملزم کی اہلیہ حنا شاہ کو سندھ ہائی کورٹ سے 7 روز کی حفاظتی ضمانت مل گئی ہے۔

آئی جی پنجاب کا مینٹل ہیلتھ کا دورہ ،کانسٹیبل شاہد عباس کی جلد صحت …

Leave a reply