مذہبی مقامات اور مذہبی عقائد کے تقدس کا خیال رکھنا چاہیے ،قائمہ کمیٹی

0
69
qima cometi

اسلام آباد: ایوان بالاء کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کا اجلاس چیئرمین کمیٹی سینیٹر عطا الرحمن کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا۔

قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کے کام کے طریقہ کار، کارکردگی کے علاوہ حج 2024 کے لئے کیے گئے انتظامات، حجاج کرام کی جانب سے رہائش، ٹرانسپورٹ، خوراک اور صحت کے حوالے سے کی گئی شکایات اور وزارت کی جانب سے ان کے حل کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کے کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا۔

50 ہزار کے قریب پاکستانی عراق میں جا کر غائب ہو گئے ،قائمہ کمیٹی میں انکشاف
قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کے کام کے طریقہ کار، کارکردگی کے حوالے سے قائمہ کمیٹی کو آگاہ کیا گیا کہ وزارت مذہبی امور حج اپریشن اور اس سے متعلقہ امور، عمرہ،انڈیا، ایران، عراق اور شام میں زیارات کو ریگولیٹ کرتی ہے۔ قرآن پاک کی غلطیوں سے پاک چھپائی، رویت ہلال کمیٹی اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے حوالے سے پالیسی اور اس حوالے سے قانون سازی کو بھی دیکھتی ہے اور ایوکیو ٹرسٹ پراپرٹی بھی اس وزارت کا حصہ ہے۔قائمہ کمیٹی کو بتایا گیا کہ مختلف ممالک میں زیارات کے حوالے سے ایک نئی پالیسی بنائی گئی ہے جو کابینہ کے پاس منظوری کے لئے بھیجی گئی ہے۔ کمیٹی کو بتایا گیا کہ ایران، عراق اور شام زائرین کے لئے تفتان میں زائرین کو گروپوں کے ذریعے مانیٹر کیا جاتا ہے 136 گروپس میں زائرین کو زیارات کے لئے بھیجا جاتا ہے۔ وفاقی وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین نے کمیٹی اجلاس میں انکشاف کیا کہ 50 ہزار کے قریب پاکستانی عراق میں جا کر غائب ہو گئے ہیں۔ جس پر سینیٹر راجہ ناصر عباس نے کہا کہ دیگر ممالک میں جو لوگ غائب ہوتے ہیں ان میں اکثریت ان افراد کی ہوتی ہے جو غیر قانونی طریقوں سے وہاں جاتے ہیں جو زیارات کے لئے جاتے ہیں ان کے ویزے بارڈر پر لے لئے جاتے ہیں۔ قائمہ کمیٹی کو بتایا گیا کہ حکومت چاہتی ہے کہ گروپس سسٹم کو فروغ دیا جائے یہ بھی آگاہ کیا گیا کہ عراق بارڈر پر ان کی اپنی اتھارٹی ہوتی ہے اور ان کا اپنا سالار سسٹم ہے۔

تفتان بارڈر پر زائرین کیلئے سہولیات نہیں کھانے پینےکی اشیامہنگی ہیں،سینیٹر راجہ ناصر عباس
قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں تفتان بارڈرپر زائرین کو درپیش مسائل کا بھی تفصیل سے جائزہ لیا گیا۔ سینیٹر راجہ ناصر عباس نے کہا کہ انہوں نے خود تفتان بارڈر پر زائرین کے مسائل کا جائزہ لیا ہے۔زائرین کو کئی کئی دن انتظار کرنا پڑتا ہے۔ بنیادی سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں۔ کھانے پینے کی اشیاء انتہائی مہنگی اور ناقص معیار کی ہیں۔ ایک جامع حکمت عملی کی اشد ضرورت ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ کچھ معاملات صوبائی حکومتوں کے پاس بھی ہیں ان کو ساتھ ملانے سے نمایاں بہتری آئے گی۔ جس پر چیئرمین کمیٹی سینیٹر عطاالرحمن نے کہاکہ اس معاملے کو صوبائی حکومت اور چیف سیکرٹری کے ساتھ اٹھایا جائے اور کمیٹی کے کچھ ممبران بھی ان کے ساتھ میٹنگ کر کے ایک رپورٹ مرتب کریں۔ سینیٹر راجہ ناصر عباس نے کہا کہ حجاج کرام کی طرح یہاں بھی شکایت سیل قائم کیا جائے۔کمیٹی کو بتایا گیا کہ پاکستان ہاؤس والا منصوبہ پی ایس ڈی پی سے نکال دیا گیا تھا۔ اس کے لئے زمین بلوچستان حکومت نے دینی تھی۔ کوئٹہ میں پانچ ہزار زائرین کو ٹھہرانے کا بندوبست کرنا مشکل ہے۔ کمیٹی نے فیصلہ کیاکہ اس مسئلے کو ون ایجنڈا رکھ کر تمام متعلقہ اداروں اور چیف سیکرٹری کے ساتھ مل کر جائزہ لیا جائے گا اور رپورٹ مرتب کی جائے گی۔ چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ ان امور کے متعلقہ ایک جامع پالیسی بنائی جائے تاکہ معاملات میں بہتری ہو۔

مذہبی ٹورازم کے فروغ کے لئے موثر اقدامات اٹھانا وقت کی اہم ضرورت ہے،چیئرمین کمیٹی
قائمہ کمیٹی کو بتایا گیا کہ انڈیا جانے والے زائرین اور انڈیا سے پاکستان آنے والے زائرین کے لئے کل نشستیں 200 سے500 ہیں جو 1974 کے بعد نہیں بڑھائی گئیں۔ جس پر چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ دونوں ممالک کے لوگوں کے لئے زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جائیں اور ملک میں مذہبی ٹورازم کے فروغ کے لئے بھی موثر اقدامات اٹھانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ سینیٹر بشریٰ انجم بٹ نے کہا کہ زائرین کے لئے جو بھی نئی پالیسی بنے اس میں خواتین اور بچوں کا خصوصی خیال رکھاجائے اور ان کی سہولیات کے لئے ہر ممکن اقدام اٹھایا جائے۔ وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نے کہا کہ غیر قانونی طورپر دیگر ممالک جانے والے لوگوں کے معاملات کو کنڑول کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔

رویت ہلال کمیٹی کا بجٹ 64 لاکھ روپے سالانہ
قائمہ کمیٹی کو بتایا گیا کہ قرآن پاک کی غلطیوں کے پاک چھپائی کے لئے صوبوں کے ساتھ معاملات اٹھائے گئے ہیں۔ قرآن مجید کی غلطیوں کے پاک اشاعت کا مسودہ صوبوں کے ساتھ شیئر کیا ہے۔ رویت ہلال کمیٹی کے حوالے سے قائمہ کمیٹی کو بتایا گیا کہ صرف دو لوگ ان کی مدد کے لئے وزارت سے منسلک کیے گئے ہیں اور رویت ہلال کمیٹی کا بجٹ صرف 64 لاکھ روپے سالانہ ہے۔ بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لئے ایک نئی پالیسی کابینہ کو بھیج دی گئی ہے۔ کمیٹی کو تفصیلی آگاہ کیا گیا۔چیئرمین و اراکین کمیٹی نے کہا کہ ہمیں ایک دوسرے کے مذہبی مقامات اور مذہبی عقائد کے تقدس کا خیال رکھنا چاہیے تاکہ ملک میں بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ میسر ہو سکے۔ قائمہ کمیٹی کو بتایا گیا کہ ملک میں دیگر مذاہب اور مذہبی آزادی کے فروغ کے لئے دیگر عقائد اور تہواروں کو بھرپور طریقے سے منایا جاتا ہے۔ سینیٹر گردیپ سنگھ نے کہا کہ ہمارے مذہب کے فنگشنز کو بھی دیگر مذاہب کی طرح سرکاری سطح پر منایا جائے۔

دوران حج 81 حجاج اللہ کو پیارے ہوئے جن میں سے 45 سرکاری اور 36 پرائیوٹ سکیم کے تحت گئے تھے
قائمہ کمیٹی کو حج 2024 سے متعلقہ امور کے حوالے سے تفصیلی آگاہ کیا گیا۔ کمیٹی کو بتایا گیا کہ متعدد نئے اقدامات لے کر حجاج کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ روڈ تو مکہ اسلام آباد اور کراچی سے سہولت فراہم کی گئی اور مختصر عرصے کی حج کی سہولت بھی اس دفعہ شروع کی گئی ہے۔ حجاج کو کھانا، رہائش اور سفر کی بہترین سہولیات فراہم کی گئیں اور کوشش کی گئی ہے کہ پرائیوٹ سیکٹر سے بھی حجاج کو پیکج میں دی گئی سہولیات کی دستیابی یقینی بنائی جائے۔ قائمہ کمیٹی کو بتایا گیا کہ 902 ٹور آپریٹرز کمپنیوں کو کم کر کے 162 کیا گیا ہے اور ایک کمپنی کا کم سے کم کوٹہ 500 ہے ان ٹور آپریٹرز کمپنیوں کو مزید کم کر کے 100 تک لایا جائے گااور ان کا کوٹہ کم سے کم 1000 تک رکھا جائے گا۔ چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ بے شمار حجاج نے متعد د امور کے حوالے سے شکایات دی ہیں اور یہ بھی کہا گیا ہے کہ زیادہ پیکج والے اور کم پیکج والے دونوں کو ایک جگہ رہائش اور خوراک کی سہولت دی گئی اور یکساں سفر کی سہولت میسر کی گئی۔ جس پر حکام نے کہا کہ سرکاری سکیم کے تحت حج کرنے والوں کی تقریبا تمام شکایات حل کر دی گئی ہیں البتہ پرائیوٹ ٹور آپریٹرز سے متعلقہ شکایات مرتب کی جا رہی ہیں جس کی تفصیلات کمیٹی کو آگاہ کر دی جائیں گی اور قائمہ کمیٹی کے پاس جو شکایات ہیں فراہم کرے بہتر حل نکالا جائے گا۔ قائمہ کمیٹی کو بتایا گیا کہ دوران حج 81 حجاج اللہ کو پیارے ہوئے جن میں سے 45 سرکاری اور 36 پرائیوٹ سکیم کے تحت گئے تھے۔ کمیٹی کو بتایا گیاکہ پہلی دفعہ مدینہ میں تمام حجاج کومرکزیہ میں رہائش فراہم کی گئی۔ حجاج کے سفر کے لئے 350 بسیں ہائیر کی گئی تھیں۔ قائمہ کمیٹی کو بتایاگیا کہ پرائیوٹ سیکٹر میں بھی حجاج کے لئے اس دفعہ سہولیات میں بہتری آئی ہے۔ حجاج کو دو دفعہ وزارت نے تربیت فراہم کی۔ حجاج کے ساتھ 376 میڈیکل پروفیشنز بھیجے گئے تھے۔ مکہ میں 40 بستروں پر مشتمل ہسپتال اور 9 ڈسپنسریاں قائم کی گئی تھیں جبکہ مدینہ میں 10 بستروں کو ہسپتال اور 2 ڈسپنسریاں قائم کی گئی تھیں۔ قائمہ کمیٹی نے چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی جانب سے سینیٹر راجہ ناصر عباس کو زائرین منیجمنٹ کمیٹی کا رکن بنانے کی توثیق بھی کی گئی۔

قائمہ کمیٹی کے آج کے اجلاس میں سینیٹر ز حسنہ بانو، محمد اسلم ابڑو،بشریٰ انجم بٹ، گردیپ سنگھ، راجہ ناصر عباس، اور عون عباس بپی کے علاوہ وفاقی وزیر برائے مذہبی امور چوہدری سالک حسین، سیکرٹری وزارت مذہبی امور اور ایڈیشنل سیکرٹری وزارت مذہبی امور اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

کسی بھی سیاسی پارٹی پر پابندی مناسب نہیں،گورنر پنجاب سردار سلیم

خیبر پختونخوا اسمبلی میں پی ٹی آئی پر پابندی کیخلاف قرارداد منظور

پی ٹی آئی پر پابندی کے فیصلے پر اتحادیوں کو اعتماد میں لیں گے،خواجہ آصف

عمران نےبھی ایک جماعت پر پابندی لگائی اسوقت تو تشویش کااظہارنہیں کیا،جاوید لطیف

ہر نئے ریلیف کے بعد اک نیا کیس،عمران خان کی رہائی ناممکن

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا پی ٹی آئی پر پابندی کے خلاف سخت موقف

سیاسی جماعت پر پابندی عائد نہیں کی جاسکتی، حکومت اپنی شکست تسلیم کرے: شاہد خاقان عباسی

اے این پی کے رہنما اسفندیار ولی خان کا پی ٹی آئی پر پابندی کے خلاف موقف

Leave a reply