مذہبی جنسی استحصال کے اسکینڈلز کو بے نقاب کرنے پر فرانسیسی پوپ صحافیوں کے مشکور

0
43

پوپ فرانسس نے مذہبی جنسی استحصال کے اسکینڈلز کو بے نقاب کرنے پر صحافیوں کا شکریہ ادا کیا ہے-

باغی ٹی وی :"واشنگٹن ٹائمز” کے مطابق کہ پوپ فرانسس نے صحافیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ چرچ میں ہونے والی غلط حرکتوں کو سامنے لے کر آئے جو رومن کیتھولک چرچ نے ابتدائی طور پر چھپانے کی کوشش کی۔

پوپ فرانسس نے دو صحافیوں رائٹرز کے فلپ پلیلا اور میکسیکو کے نوٹیسیروس ٹیلی ویسا کی ویلنٹینا الازراکی کے اعزاز میں منعقد ایک تقریب سے خطاب کیا جنہوں نے اپنا طویل پیشہ ورانہ مدت ویٹیکن میں گزرا۔

پوپ فرانسس نے صحافت کو ’مشن‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ صحافیوں کے لیے یہ ضروری ہے کہ وہ اپنے نیوز رومز سے باہر نکلیں اور یہ دریافت کریں کہ بیرونی دنیا میں کیا ہو رہا ہے تاکہ اکثر آن لائن پائی جانے والی غلط معلومات کا مقابلہ کیا جا سکے لہذا میں آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ آپ ہمیں چرچ میں جو غلط ہوا اس کے بارے میں بتایا۔

عالمی ماحولیاتی کانفرنس: کوئلے کا استعمال ختم یا مرحلہ وار کم کرنے پر جاری تنازع بلآخر حل ہو گیا

انہوں نے کہا کہ قالین کے نیچے جھاڑو نہ دینے میں ہماری مدد کرنے کے لیے، اور اس آواز کے لیے جو آپ نے بدسلوکی کے متاثرین کو دی ہے، اس پر بہت بہت شکریہ-

پوپ فرانسس نے زور دیا کہ صحافیوں کا ایک مشن ہے دنیا کی وضاحت کرنا، اسے کم مبہم بنانا، اس میں رہنے والوں کو اس سے خوف کم کرنا اور صحافیوں کو ہمیشہ آن لائن رہنے کے ظلم سے بچنے‘ کی ضرورت ہے سب کچھ ای میل، فون، یا اسکرین کے ذریعے نہیں بتایا جا سکتا-

واضح رہے کہ جنسی استحصال کے اسکینڈلز 2002 میں سرخیوں میں آئے، جب امریکی روزنامہ بوسٹن گلوب نے کئی مضامین لکھے جس میں چرچ کے پادریوں کی جانب سے نابالغوں کے ساتھ بدسلوکی اور چرچ کے اندر ان واقعات کو چھپانے کے کلچر کو بے نقاب کیا۔

اس کے بعد سے کئی ممالک کے چرچ میں بے شمار اسکینڈلز سامنے آئے حال ہی میں فرانس جہاں اکتوبر میں ایک بڑی تحقیقات میں پتا چلا ہے کہ فرانسیسی پادریوں نے گزشتہ 70 برس میں 2 لاکھ سے زیادہ بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کی ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر اسٹیو بینن پرفردجرم عائد

Leave a reply