مزدور ڈے پر حکومت مزدور کو کیا ریلیف دے سکتی تھی؟ شہباز شریف میدان میں آ گئے

مزدور ڈے پر حکومت مزدور کو کیا ریلیف دے سکتی تھی؟ شہباز شریف میدان میں آ گئے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے یوم مزدور پر پیغام میں کہا ہے کہ محنت کش کسی بھی معاشرے کی ریڑھ کی ہڈی ہیں ،مزدور اور محنت کش ہی دنیا کو سنوارنے کی بنیاد بنتے ہیں

شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ دنیا میں آجر اور اجیر کے درمیان وسائل اور حقوق کی تقسیم کا توازن آج بھی ٹھیک نہیں ،دنیا میں آج بھی مزددور کے استحصال کا سلسلہ جاری ہے کورونا اور معاشی بربادی کا سب سے زیادہ بوجھ مزدور، محنت کش برداشت کررہے ہیں ،

شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ حکومت مزدور، دیہاڑی داروں کو امداد، ریلیف اور راشن نہیں پہنچاسکی ،ہر خاندان، محلہ، علاقہ اپنے قریب مزدور، محنت کش اور مستحق افراد کی مدد کریں

مزدوروں کے لئے حکومت کیا کر رہی ہے؟ وزیراعظم نے مزدور ڈے پرپیغام جاری کر دیا

شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ اس سال یکم مئی کورونا کے وبال اورمعاشی زوال کےدورمیں آیا ،کورونااورمعاشی بربادی کا سب سے زیادہ بوجھ مزدور،محنت کش برداشت کررہے ہیں،حکومت پٹرول اورڈیزل 50روپے کر کے یکم مئی پرمزدوروں کو تحفہ دے سکتی تھی،حکومت بجلی، گیس کی قیمت میں50 فیصد یاایک تہائی کمی کرکے ریلیف دے سکتی تھی،مسلم لیگ (ن) نے ہردورمیں محنت کش اورمزدورکےحقوق کا فروغ اور تحفظ کیا

 

کرونا سے نہیں،مزدور بھوک کی وجہ سے موت کے منہ میں جا رہے ہیں، سراج الحق

Comments are closed.