خیبر پختونخواہ میں کرونا سے سب سے زیادہ اموات،صوبے میں‌ مریض کتنے؟

0
41

خیبر پختونخواہ میں کرونا سے سب سے زیادہ اموات،صوبے میں‌ مریض کتنے؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا میں24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 246کیسز کی تصدیق ہوئی ہے

خیبر پختون خوا میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد2ہزار627ہوگئی،24 گھنٹوں کے دوران 9 افراد کورونا سے جاں بحق ہوئے،محکمہ صحت کے پی کے مطابق صوبے بھر میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 146 ہوگئی، پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 40 افراد صحت یاب ہوئے،خیبر پختونخوا میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 654 ہوگئی،

دوسری جانب خیبرپختونخوا حکومت نے کورونا وائرس کی ٹیسٹنگ پالیسی میں تبدیلی کر کے روزانہ کی بنیاد پر 10 ہزار تک ٹیسٹ کرنے کا اعلامیہ جاری کر دیا، فرنٹ لائن پر موجود عملے کو ٹیسٹ میں ترجیح دی جائے گی اور ٹیسٹنگ کی استعداد کار مئی سے بڑھائی دی جائے گی۔

متاثرہ افراد کے اہل خانہ کے حوالے سے بھی پالیسی وضع کی گئی، متاثرہ افراد کے گھرکے پانچ افراد کےٹیسٹ بھی کئے جائیں گے جبکہ تعداد زیادہ ہونے پر زیادہ عمر کے افراد کے ٹیسٹ کیے جائیں گے۔ کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کے ٹیسٹوں کو مختلف کیٹیگری کے الگ الگ نام دئیے جائیں گے، بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کے 48 گھنٹے کے اندر ٹیسٹ ہوں گے۔

واضح رہے کہ خیبر پختونخوا میں اب تک کورونا وائرس کے متاثرہ 17 ہزار سے زائد افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں جبکہ مزید ٹیسٹ بھی جاری ہیں۔

پاکستان میں 24 گھنٹوں میں‌ کرونا کے 990 نئے مریض، اموات میں بھی اضافہ

Leave a reply