معذرت ہمیں نہیں دوسروں کو کرنی چاہیے،راجہ پرویز اشرف کا پی ڈی ایم کو پیغام

0
91
معذرت ہمیں نہیں دوسروں کو کرنی چاہیے،راجہ پرویز اشرف کا پی ڈی ایم کو پیغام

معذرت ہمیں نہیں دوسروں کو کرنی چاہیے،راجہ پرویز اشرف کا پی ڈی ایم کو پیغام

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم، پیپلز پارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کودیگر معاملات کیساتھ مکس نہ کیا جائے

راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ ہم غیر جمہوری اقدام کے خلاف ہیں، ماضی میں بھی بےنظیر بھٹو کو بھی اسمبلی سے مستعفی ہونے کا کہا گیا ،پی ڈی ایم کے کچھ لوگ مشترکہ استعفیٰ دینے کیلئے بضد تھے ،آج وہی لوگ بجٹ پر حکمت عملی بنانے کی دعوت دے رہے ہیں معذرت ہمیں نہیں دوسروں کو کرنی چاہیے ہم نے کسی کو واپس آنے کیلئے درخواست نہیں دی،یوسف رضا گیلانی کا جرم کیا ہے؟ وہ سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر بنے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر یوسف رضا گیلانی ہی رہیں گے احتساب سب کیلئے برابر ہونا چاہیے ،پیپلز پارٹی عدالتوں کا احترام کرتی ہے اپنے خلاف کیسز میں بری ہو چکا ہوں ،عدالتوں سے انصاف ضرور ملے گا ملک میں زیادہ توانائیاں ایک دوسرے کو نیچے دکھانے میں لگائی جا رہی ہیں،

قبل ازیں احتساب عدالت اسلام آبادمیں نوڈیرو رینٹل پاور پروجیکٹ ریفرنس کی سماعت ہوئی سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف احتساب عدالت میں پیش ہوئے راجہ پرویز اشرف کی جانب سے پلیڈر تبدیل کرنے کی استدعا کی گئی راجہ پرویز اشرف کے وکیل فاروق ایچ نائیک مصروفیات کے باعث پیش نہیں ہو سکے راجہ پرویز اشرف کی جانب سے ارشد تبریز نے وکالت نامہ جمع کرا دیا عدالت نے سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کو جانے کی اجازت دے دی

عمران خان نے جب بل پھاڑا تو یونٹ 8 روپے کا تھا،اب 28 روپے، بل دوں یا نہیں؟ راجہ پرویز اشرف کی اسمبلی میں تنقید

قومی اسمبلی اجلاس، اراکین کی ہاتھا پائی، اپوزیشن ہماری جمہوریت پرسیاہ دھبہ ہے،اسد عمر

لوٹوں کو ہمیں لیکچر دینے کا کوئی حق نہیں،بازار سے شرم ملتی تو ان کو لے کر دے دیتا۔ راجہ پرویز اشرف

ن لیگ، پیپلز پارٹی کے بعد ایک اور اپوزیشن جماعت نے نیب آرڈیننس کی مخالفت کر دی

نیب ترمیمی آرڈیننس منظوری کے اگلے روز سپریم کورٹ میں چیلنج

نیب ترمیمی آرڈیننس، وزیراعظم کس کو این آر او دینا چاہتے ہیں؟ مریم اورنگزیب کا انکشاف

نیب ترمیمی آرڈیننس کیوں لایا گیا؟ سعید غنی نے لگایا وزیراعظم پر سنگین الزام

رینٹل پاورکرپشن کیس، احتساب عدالت نے دیا راجہ پرویز اشرف کو بڑا جھٹکا

Leave a reply