محمد بن سلمان کا سرکاری دورہ بھارت، اہم معاہدوں پر دستخط

بھارت کے لیے سعودی عرب ہمارے سب سے اہم اسٹریٹجک شراکت داروں میں سے ایک ہے
0
41
mbs indi

سعودی ولی عہد ،محمد بن سلمان جی 20 اجلاس کے بعد بھارت میں ہیں، آج سے انکا بھارت کا سرکاری دورہ شروع ہوا ہے

محمد بن سلمان آج پیر کی صبح راشٹر پتہ بھون پہنچے،جہاں انکا استقبال کیا گیا ، بھارتی وزیراعظم مودی نے محمد بن سلمان کو گلے لگایا،بھارتی صدر بھی اس موقع پر موجود تھیں،محمد بن سلمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا،محمد بن سلمان کے استقبال کے بعد حیدرآباد ہاؤس میں اجلاس ہوا، جس میں اہم معاہدوں پر دستخط ہوئے،محمد بن سلمان نے کامیاب جی 20 سربراہی اجلاس کے انعقاد پر مودی کو مبارکباد دی،

میڈیا سے مختصر بات چیت کرتے ہوئے محمد بن سلمان کا کہنا تھا کہ جی 20 سربراہی اجلاس میں جو اعلان ہوئے اس سے ساری دنیا کو فائدہ ہو گا، میں بھارت کو شاباش دینا چاہتا ہوں، مستقبل میں دونوں ممالک ملکر کام کریں گے،

دو طرفہ اجلاس کے بعد بھارتی وزیراعظم مودی نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ آج کی ملاقات سے ہمارے تعلقات کو ایک نئی سمت ملے گی اور ہمیں مل کر انسانیت کی بھلائی کے لیے کام کرتے رہنے کی ترغیب ملے گی۔ کل ہم نے بھارت، مغربی ایشیا اور یوروپ کے درمیان کوریڈور قائم کرنے کے لیے تاریخی شروعات کی ہے۔ اس سے نہ صرف دونوں ملک آپس میں جڑیں گے بلکہ ایشیا، مغربی ایشیا اور یوروپ کے درمیان اقتصادی تعاون، توانائی کی ترقی اور ڈیجیٹل روابط کو قوت ملے گی۔ بھارت کے لیے سعودی عرب ہمارے سب سے اہم اسٹریٹجک شراکت داروں میں سے ایک ہے

وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باگچی نے محمد بن سلمان اور مودی کی ملاقات کے بعد تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ بات چیت کے ایجنڈے میں دو طرفہ تعاون کے شعبوں بشمول توانائی کی سلامتی، تجارت اور سرمایہ کاری، دفاع اور سلامتی، صحت کی دیکھ بھال، خوراک کی حفاظت، ثقافت اور کمیونٹی کی فلاح و بہبود کے مسائل شامل ہیں سعودی ولی عہد کے ہمراہ اعلیٰ سطح کا وفد بھی ہے جس میں وزراء اور اعلیٰ حکام بھی شامل ہیں۔

محمد بن سلمان 2019 میں بھارت کا سرکاری دورہ کر چکے ہیں، یہ محمد بن سلمان کا بھارت کا دوسرا سرکاری دورہ ہے،

جی 20 اجلاس میں شرکت کے لئے نائیجریا کے صدر بولا احمد ٹینوبو بھارت پہنچ گئے ہیں

جی 20 اجلاس،بائیڈن پہنچیں گے آج بھارت،دہلی کی عوام کیلئے مشکلات

وزیراعظم مودی نے کابینہ اراکین کے لئے ایس او پیز جاری کی ہیں

جی 20 کانفرنس،سخت سیکورٹی،دہلی فورسز کا شہر بن گیا

Leave a reply