باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی بطور وزیراعظم تقرری پر مبارکباد دی ہے
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے محمد بن سلمان کی بطور وزیراعظم اور شہزادہ خالد بن سلمان کی وزیر دفاع تقرری ہونے پر مبارکباد دی ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا اس موقع پر کہنا تھا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ اپنے تاریخی اور برادرانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، پاکستان اسلامی دنیا میں سعودی عرب کے منفرد مقام کو تسلیم کرتا ہے
قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف نے بھی سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو وزیراعظم مقرر ہونے پر مبارکبار دی ہے، وزیراعظم شہباز شریف نے عربی زبان میں ٹویٹ کیا ، وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان کو سعودی عرب کے وزیراعظم کے طور پر تقرری کے موقع پر مبارک باد پیش کرتا ہوں میں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کی کامیابی اور برادر ملک سعودی عرب کے لیے خادمِ حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی قیادت میں مزید ترقی اور خوش حالی کے لیے دعا گو ہوں
واضح رہے کہ گزشتہ روز سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے شاہی فرمان جاری کیا، جس کے مطابق ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان مملکت کے وزیر اعظم ہوں گے۔عرب میڈیا کے مطابق محمد بن سلمان کو وزیراعظم بنانے کا فیصلہ سعودی آئین کی دفعہ 56 کے تحت کیا گیا ہے۔شہزادہ محمد بن سلمان ولی عہد اورمنسٹرز کونسل کے سربراہ بھی ہوں گے۔شاہی فرمان کے مطابق شہزادہ ڈاکٹر منصور کو وزیر مملکت بنایا گیا ہے جبکہ شہزادہ خالد بن سلمان کابینہ میں ردوبدل تک وزیر دفاع رہیں گے۔
:ہیلی کاپٹر حادثہ ، سوشل میڈیا پر اداروں کیخلاف مہم میں پی ٹی آئی ایکٹوسٹ ملوث نکلے
عارف علوی بھی اپنی غیرجانبداری سے ہٹ کر پارٹی کے چیئرمین عمران خان کے نقش قدم پر چل پڑے
فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ
سپریم کورٹ نے دیا پی ٹی آئی کو جھٹکا،فواد چودھری کو بولنے سے بھی روک دیا
عمران خان نے کل اداروں کے خلاف زہر اگلا ہے،وزیراعظم
عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔
القادر یونیورسٹی کا زمین پر تاحال کوئی وجود نہیں،خواجہ آصف کا قومی اسمبلی میں انکشاف
سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے
سافٹ ویئر اپڈیٹ، میں پاک فوج سے معافی مانگتی ہوں،خاتون کا ویڈیو پیغام
پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا واریئرز کوبھارت اور دیگر ممالک سے سپورٹ مل رہی تھی،