ایم سی سی کی ٹیم پاکستان اور بھارت کے درمیان کبڈی ورلڈ کپ کا فائنل دیکھے گی

باغی ٹی وی : پاکستان کے دورے پر آئی مالی بورن کرکٹ کلب (ایم سی سی) کی ٹیم نے پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان کبڈی ورلڈ کپ کا فائنل ٹاکرا دیکھنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

ایم سی سی کی ٹیم نے پاک بھارت کبڈی ٹاکرا دیکھنے کے خواہش کی جسے پی سی بی نے منظور کر لیا۔
ذرائع پی سی بی کا کہنا ہے کہ کمار سنگا کارا کی قیادت میں ایم سی سی ٹیم کبڈی ورلڈ کپ کا فائنل دیکھے گی۔پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان کبڈی ورلڈ کپ کا فائنل آج پنجاب اسٹیڈیم میں ہو گا۔

واضح‌ رہے کہ پاکستان ایران کو ہرا کر پہلے ہی فائنل میں پہنچ چکا ہے. پہلی مرتبہ ورلڈ کپ بھارت سے باہر پاکستان میں ہورہا ہے جہاں دنیا بھر سے ٹیمیں گزشتہ ایک ہفتے سے موجود ہیں اور پنجاب کے مختلف شہروں میں میچز کھیل رہی ہیں۔

لاہور میں 9 فروری کو ایک رنگارنگ تقریب کے بعد کبڈی ورلڈ کپ کا آغاز ہوگیا تھا اور پاکستان نے افتتاحی میچ میں کینیڈا کو شکست دے دی تھی۔بھارت کی ٹیم 8 فروری کو براستہ واہگہ بارڈر لاہور پہنچی تھی اور کبڈی ورلڈ کپ 2020میں حصہ لینے والی 10 ٹیموں میں شامل ہے تاہم حکام کی جانب سے ٹیم سے لاتعلقی کا اظہار کیا گیا تھا۔

Shares: