الیکشن کمیشن نے میڈیا کے لئے بھی ضابطہ اخلاق جاری کر دیا

0
47
ecp

الیکشن کمیشن نے میڈیا کے لئے بھی ضابطہ اخلاق جاری کر دیا

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ضابطہ اخلاق کے مطابق ملک کی سالمیت خود مختاری اور عدلیہ کی آزدی کے خلاف کوئی مواد شائع اور جاری نہیں کیا جائے گا ،انتخابی مہم کے دوران قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانے اور امن عامہ میں خلل پیدا کرنے پر مبنی کو بیان شائع نہیں کیا جائے گا اخبارات ڈیجیٹل اور سوشل میڈیا بھی اس کے پابند ہوں گے ،مذہب ،نسل ،جنس ،ذات برادری سمیت ذاتی حملوں سے گریز کیا جائے گا اس طرح کی کسی بھی شکایت پر قانونی کاروائی کی جائے گی ،میڈیا کو الیکشن مہم کے دوران پولنگ کے دن امن و امان کی صورتحال کو خراب کرنے والے مواد سے اجتناب کرنا چاہیے ۔میڈیا سرکاری اخراجات سے چلنے والی سیاسی مہم کا حصہ نہ بنے ۔میڈیا ایک امیدوار کے دوسرے امیدوار کے خلاف الزامات کی تصدیق کیلیے الیکشن کمیشن سے رابطہ کرے۔پولنگ ختم ہونے کے ایک گھنٹے تک میڈیا کو نتائج کی خبر دینے سے روک دیا گیا ۔میڈیا کے نمائندے الیکشن کے عمل میں رکاوٹ نہیں بنیں گے ۔حکومت اور قانون نافذ کرنیوالے ادارے میڈیا کے اظہار رائے کی آزادی کو یقینی بنائیں۔

بشری نے بچوں سے نہ ملنےدیا، کیا شرط رکھی؟ خان کیسے انگلیوں پر ناچا؟

ہوشیار،بشری بی بی،عمران خان ،شرمناک خبرآ گئی ،مونس مال لے کر فرار

بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف

تحریک انصاف میں پھوٹ پڑ گئی، فرح گوگی کی کرپشن کی فیکٹریاں بحال

عمران خان، تمہارے لئے میں اکیلا ہی کافی ہوں، مبشر لقمان

عمران ریاض کو واقعی خطرہ ہے ؟ عارف علوی شہباز شریف پر بم گرانے والے ہیں

پنجاب میں انتخابات ، الیکشن کمیشن نے نیا شیڈول جاری کردیا ،الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق شیڈول جاری کیا،پنجاب میں پولنگ 14 مئی کو ہوگی ، ریٹرننگ افسر کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرنے کی آخری تاریخ 10 اپریل ہے ،الیکشن ٹربیونل 17 اپریل تک اپیلوں پر فیصلہ کرے گا،نوٹیفکیشن کے مطابق اپیلیٹ ٹریبونل اپیلوں پر فیصلے 17 اپریل تک کرے گا اور امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست 18 اپریل کو جاری ہو گی کاغذات نامزدگی واپس لینےکی آخری تاریخ 19 اپریل ہوگی اور امیدواروں کو انتخابی نشانات 20 اپریل کو جاری ہوں گے

Leave a reply