میڈیکل کالجز میں داخلے کے خواہشمند 138طلبہ کورونا وائرس کا شکار

0
55

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کی دوسری لہر جاری ہے، کرونا مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے

خیبر پختونخوا  کے میڈیکل کالجز میں داخلے کے خواہشمند 138طلبہ میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی، پاکستان میڈیکل کمیشن نے متاثرہ طلبہ کیلئے خصوصی انٹری ٹیسٹ کا فیصلہ کرلیا۔

خیبر پختونخوا کے مختلف میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجوں میں داخلے کے خواہشمند 138 طلبہ و طالبات میں کورونا وائرس مثبت آ گیا ہے جس کے باعث طلبہ داخلوں سے محروم رہ گئے۔ پاکستان میڈیکل کمیشن نے کورونا سے متاثرہ طلبا کیلئے خصوصی داخلہ ٹیسٹ لینے کا فیصلہ کرلیا جو 13 دسمبرکو ہو گا۔

پی ایم سی کے مطابق 29 نومبر کو منعقدہ داخلہ ٹیسٹ میں کورونا پازیٹو طلبہ کا ٹیسٹ نہیں لیا گیا تھا۔ طلبہ کو ٹیسٹ میں بیٹھنے کی اجازت بھی نہیں دی گئی تھی، میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجوں میں داخلہ ٹیسٹ کیلئے ملک بھر سے 1لاکھ 25ہزارطلبہ نے رجسٹریشن کی تھی۔

این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے تشویشناک مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے،اس وقت کورونا کے 2 ہزار 165 مریض تشویشناک حالت میں ہیں ،پنجاب 467،سندھ 696،خیبرپختونخوا 470 اور بلوچستان میں 17 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے.اسلام آباد 323،آزادکشمیر 28 اور گلگت بلتستان میں 3 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے،ملک بھر میں کورونا کے 282 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں

کرونا پھیلاؤ روکنے کے لئے این سی او سی کا عوام سے مدد لینے کا فیصلہ

کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا

کرونا ویکسین کی تیاری کے لئے امریکہ مسلمان سائنسدانوں کا محتاج

این سی او سی کے مطابق ملک کے 15 شہروں میں کورونا وباتیزی سے پھیل رہی ہے۔ پاکستان میں اسی فیصد کورونا کیسز گیارہ بڑے شہروں سے رپورٹ ہوئے,

معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر بتدریج شروع ہو چکی ہے۔ دوسری لہر سے نمٹنے کے لیے ایس اوپیز پر سختی سےعمل کرنا ہو گا۔ احتیاطی تدابیر پرعمل پیرا ہو کر ہم کورونا کی دوسری لہرسے نمٹ سکتے ہیں

Leave a reply