اسلام آباد : میڈیکل سٹوڈنٹس کے لیے خوشخبری، بلوچستان اور آزاد جموں و کشمیر کے میڈیکل کالجوں میں داخلے کیلئے انٹری ٹیسٹ آج جاری ہیں، یہ دونوں انٹری ٹیسٹ آج یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے زیراہتمام ہو رہے ہیں
ذرائع کے مطابق بلوچستان میں میڈیکل انٹری ٹیسٹ BUITMS کوئٹہ میں ہو رہا ہے ، اطلاعات کے مطابق کوئٹہ میں کل 6001 امیدوار میڈیکل انٹری ٹیسٹ دے رہے ہیں،ان میں 3434 طلبہ اور 2567 طالبات شامل ہیں ،گورنر بلوچستان امان اللہ یاسین زئی نے امتحانی مراکز کا دورہ کیا، انتظامات کی تعریف کی
بلوچستان کی طرح آزاد جموں و کشمیر میں آج میڈیکل انٹری ٹیسٹ شروع ہوچکے ہیں جن میں کل 4322 امیدوار میڈیکل انٹری ٹیسٹ میں شرکت کررہے ہیں ، یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے مطابق آزاد کشمیر میں 1264 طلبہ اور 3058 طالبات شامل ہیں
ذرائع کےمطابق میڈیکل انٹری ٹیسٹ کے مراکز مظفرآباد، راولاکوٹ، میرپور اور راولپنڈی میں قائم کیے گئے ہیں راولپنڈی کے امتحانی مراکز پر وی سی یو ایچ ایس پروفیسر جاوید اکرم نے انتظامات کا جائزہ لیا انٹری ٹیسٹ 10 بجے شروع ہوا، پہلے آنے والے بچوں اور والدین کو یو ایچ ایس کی جانب سے گل دستے پیش کیے گئے