ماہرین طب نےمیڈیسن کھانے کے درست اوقات بتادیئے ، مریض اوقات نوٹ کرلیں ، غلطی کی گنجائش نہیں

لاہور : بیماری اپنی جگہ ، اللہ تعالیٰ ہرکسی کو صحت عطا فرمائے ، اس بیماری کے دوران علاج اور طریقہ علاج کی بھی بڑی اہمیت ہے ، ادویات کا بروقت اور ڈاکٹرز کے مشورے کے مطابق استعمال کرنا بھی بہت ہی ضروری ہے ، دوسری طرف ماہرین صحت کا ماننا ہے کہ جس طرح ایک درست دوائی، درست استعمال سے کسی مرض کو ختم کرسکتی ہے یا اس کے علاج میں معاون ثابت ہوسکتی ہے، اسی طرح اس دوا کو کھانے کا وقت بھی اہمیت رکھتا ہے۔

ماہرین طب کا کہنا ہےکہ ادویات کے استعمال میں غلطی یا سستی بیماری کے بڑھنے اور انسانی جان کے ضائع ہونے کا سبب بھی بن سکتی ہے، ماہرین کہتے ہیں‌کہ بعض دوائیں ہم نادانستگی میں غلط وقت پر لیتے ہیں جو اس طرح اثر نہیں کر پاتیں جس طرح سے انہیں کرنا چاہیئے، نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ ہم دواؤں پر اپنا پیسہ ضائع کرتے جاتے ہیں، اور مرض جوں کا توں برقرار رہتا ہے۔

“عمران خان کوسری لنکن عوام بہت زیادہ پسند کرتے ہیں،اچھے کرکٹر تھے،حکمرانی بھی اچھی کریں‌گے، رمیش رتنائیکے” لاک ہے

عمران خان کوسری لنکن عوام بہت زیادہ پسند کرتے ہیں،اچھے کرکٹر تھے،حکمرانی بھی اچھی کریں‌گے، رمیش رتنائیکے

طبی ماہرین نے تجربات اور حقائق کے دوران جو چیز اخذ کی ہے اس کے مطابق یہ بات سامنے آگئی ہے کہ ادویات کا بروقت لینا بھی بہت بڑا فائدے کا کام ہے ، تحقیق کے مطابق دوا کھانے کا صحیح وقت دوا کی تاثیر پر اثر انداز ہوتا ہے جبکہ صحیح وقت دوا کی کارکردگی کو بھی بہترین بنا دیتا ہے۔

ماہرین طب نے جو اوقات امراض کی نبست سے مقرر کیے ہیں ان کا اگر مطالعہ کیا جائے تو معلوم ہوتا ہےکہ کافی حد تک مرض ویسے ہی ختم ہوجاتی ہے، بہر کیف جو اوقات طبی ماہرین نے وضع کیے ہیں کچھ عام دواؤں کے بارے میں آپ کو بتاتے ہیں کہ انہیں کس وقت لینا چاہیئے۔ماہرین نے ایک ترتیب بتادی ہے ،

بڑی تعداد میں سعودی فوجی گرفتار ، حوثیوں نے دعویٰ کردیا ، تین بریگیڈز بھی شامل ہیں

بلڈ پریشر(بلند فشارخون) کی دوا
ماہرین طب نے اس قسم کے مریضوں کے لیے جو وقت متعین کیا ہے اس کے مطابق بلند فشار خون یا بلڈ پریشر کو کنٹرول میں رکھنے کی ادویات کو کھانے کا بہترین وقت رات ہے۔ اس کے برعکس اگر یہ ادویات صبح لی جائیں تو یہ متوقع اثرات نہیں دکھا سکیں گی۔

تیزابیت کی دوا
ماہرین طب تجربے کی بنیاد پر کہتے ہیں‌ کہ سینے میں جلن یا تیزابیت کی ادویات کو لینے کا بہترین وقت شام 6 بجے ہے، ہمارا معدہ 7 بجے کے بعد مزید تیزاب بناتا ہے تو شام میں دوا کھانے سے تیزاب بننے کا عمل معتدل ہوجاتا ہے۔

جوڑوں میں تکلیف کی دوا
جوڑوں میں تکلیف کے لیے استعمال کی جانے والی ادویات کو کھانے کا صحیح وقت دن ہے۔ دن میں ان دوائیوں کو کھانے سے صحت پر زیادہ اچھے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ماہرین یہ بھی کہتے ہیں‌کہ اس کے لیے دوا کی مقدار کا بھی خاص خیال رکھا جائے

اسپرین
دل کے مریضوں کے حوالے سے متعلق ایک تحقیق کے بعد ایک ڈچ تحقیق کے مطابق خون کو پتلا کرنے والی دوائیں جن میں اسپرین سرفہرست ہے، انہیں لینے کا بہترین وقت رات ہے۔ اگر ان ادویات کو صبح لیا جائے تو اس سے دل کا دورہ پڑنے اور فالج کے خطرات بڑھ جاتے ہیں۔

نیند کی دوائیں
ماہرین کا اس بات پر ا تفاق ہے کہ نیند کی دوائیں بے خوابی کا مرض لاحق ہونے کی وجہ سے لی جاتی ہیں، یہ زیادہ تر بڑی عمر کے افراد لیتے ہیں جبکہ بعض کم عمر افراد کو بھی کسی بیماری کے سبب دماغ کو سکون پہنچانے کے لیے نیند کی دوائیں استعمال کروائی جاتی ہیں۔

بریکنگ : ترکی نے فضائی حدود کی خلاف ورزی پر ڈرون مار گرایا

کب اور کتنی مقدار میں نیند کی دوائی کھانی چاہیے ماہرین طب کہتے ہیں کہ اس بات کا خیال رکھا جائے کہ زیادہ مقدار اور بے وقت دوائی کھانے سے بہت زیادہ نقصان ہوسکتا ہے ، لہٰذا نیند کی گولی رات 9 بجے سے قبل لے لینا چاہیئے، اور اس کے بعد ایسے وقت بستر پر جانا چاہیئے کہ اس کے بعد صبح اٹھنے میں کم از کم 9 سے 10 گھنٹے کا وقت ہو۔

ماہرین طب کہتے ہیں کہ یعنی اگر آپ کو صبح 7 بجے اٹھنا ہے تو آپ کو 10 بجے لازمی سوجانا چاہیئے، یہ اس لیے ضروری ہے تاکہ نیند کی دوا کو اپنا کام کرنے کا وقت مل سکے اور اس سے مطلوبہ نتائج حاصل ہوں۔اگر دوا لینے کے بعد صرف 5 یا 6 گھنٹے سویا جائے تو دوا کا اثر باقی رہے گا اور اگلے دن غنودگی محسوس ہوگی۔

دواوں کی اوقات کار کے بارے میں یہ بھی بات سامنے آئی ہے کہ نیند کی ادویات اس وقت کھائی جانی چاہیں جب نیند کے لیے بستر پر لیٹنے کا ارادہ ہوورنہ یہ بہت نقصان دہ ہوسکتا ہے، یہ اس وقت اور بھی ضروری ہے جب صبح بھی آپ کو کوئی دوا لینی ہو۔ دواؤں میں عموماً غنودگی کا احساس دلانے والا عنصر شامل ہوتا ہے لہٰذا صبح کی دوا اور رات کی دوا کے اثرات مل کر آپ کو پورا دن غنودہ رکھیں گے۔

Comments are closed.