امریکہ جا کر باورچن بن گئی میناکشی ششادری

کھانا بنانا خصوصی طور پر سیکھا
0
45
meenakshi

بالی وڈ پر ایک زمانے میں‌ راج کرنے والی اداکارہ میناکشی ششادری نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ جب شادی ہوتی ہے تو کوئی بھی اداکارہ نہیں ہوتی بلکہ وہ اس گھر کی بہو بیٹی اور بیوی ہوتی ہے ہر حال میں اس کو گھر کے کام کرنے اور کروانے ہوتے ہیں . میں‌نے جب 1995 میں شادی کی اور شادی کے بعد امریکہ میں جا کر اپنے شوہر کے ساتھ سیٹل ہو گئی تو پھر میں نے وہاں سارے کام کئے ، گھر سنبھالا جو کہ میری زمہ داری تھی، مجھے کھانا بنانا نہیں آتا تھا لہذا مجھے سب سے پہلے کھانا بنانا سیکھنا پڑا، جب میں‌نے کھانا بنانا سیکھ لیا تو بہترین کوکنگ شروع کر دی.

اس کے بعد میں نے ہمیشہ کھانا خود ہی بنایا ، یوں ”میں شادی کے بعد امریکہ جا کر پہلے ہاتھ کک بن گئی تھی” لیکن مجھے خوشی ہے کہ میں‌نے اپنے شوہر اور بچوں کے لئے خود کھانا بنایا. انہوں نے کہا کہ انسان کو اپنے رشتے اور زندگی چلانے کےلئے بہت ساری چیزیں کرنی پڑتی ہیں اور ایک عورت کےلئے اس کا گھر سب سے زیادہ اہم ہوتا ہے. یاد رہے کہ میناکشی ششادری نے عین کیرئیر کے عروج پر شادی کی ، ان کی فلم دامنی نے ان دنوں بہت ہٹ تھی جب انہوں نے شادی کی اور پھر بالی وڈ سے کنارہ کشی اخیتار کر لی.

کاجول کا شاہ رخ خان کے بارے میں ایک بڑا انکشاف

عالیہ بھٹ نے جاوید اختر کا شکریہ کیوں ادا کیا ؟

اور جب حمزہ شہباز نے وارث بیگ کو 17 گانے سنائے

Leave a reply