جوہی چاولہ مجھے اپنی ماں سمجھتی ہے میرا کی والدہ شفقت کا انکشاف

میری بیٹی نے بالی وڈ‌فلم نظر اور کسک میں‌کام کیا اسکو بہت زیادہ کامیابی ملی
0
97
meera and her mother shafqat

حال ہی میں فلمسٹار میرا اور ان کی والدہ نے ایک ٹی وی شو میں‌شرکت کی.اس میں‌فلمسٹار میرا سے سوال ہوا کہ آپ نے بالی وڈ میں کام کرنا کیوں چھوڑا ، تو میرا نے کہا کہ اس سوال کا جواب میری والدہ دیں گی شفقت بیگم نے کہا کہ میری بیٹی نے بالی وڈ‌فلم نظر اور کسک میں‌کام کیا اسکو بہت زیادہ کامیابی ملی ، اسکو مزید بہت ساری فلموں میں کام کرنے کی آفر بھی ہوئی . لیکن میں‌نے ہی منع کر دیا کیونکہ میں‌سمجھتی ہوں‌کہ وہ ایک الگ ملک ہے وہاں ایک اکیلی لڑکی کیسے چل سکتی تھی.

اس لئے میری بیٹی نے بالی وڈ کی مزید فلموں میں‌کام کرنا مناسب نہیں سمجھا . انہوں نے یہ بھی کہا کہ جوہی چاولہ اور ایشوریا رائے کے ساتھ میرا کی بہت دوستی تھی لیکن وہ مجھے زیادہ کالز کیا کرتی تھیں اور ابھی بھی کرتی ہیں جوہی چاولہ نے تو مجھے ماں‌بنایا ہوا ہے. وہ بہت ہی اچھی ہے. ایک سوال کے جواب میں‌میرا نے کہا کہ ”کون کہتا ہے کہ میرا کیرئیر ختم ہو گیا ہے ، میں اپنی مرضی سے کام کم کررہی ہوں ”ابھی بھی میرے پاس کام کی آفرز کے ڈھیر رہتے ہیں لیکن جب تک مجھے میری مرضی کا کردار نہیں‌آفر ہو گا تب تک کام نہیں کروں گی .

کرتار پور میں گپی گریوال اور پاکستانی فنکاروں کا اکٹھ

پاکستانی کرکٹرز مجھے "میسج” کرتے ہیں،اداکارہ نوال سعید کا انکشاف

اللہ کی رحمت کو اپنی چالاکی مت سمجھیں قیصر پیا

Leave a reply