میرا اور ہمایوں سعید جلد ہی ایک ساتھ

اس سے پہلے یہ دونوں فلم انتہا اور ڈرامہ سیریل اقرا میں دکھائی دے چکے ہیں.
0
36
meera and humayon

اداکارہ میرا جو کہ ہمایوں سعید کو کافی پسند کرتی ہیں اور ماضی میں اس حوالے سےمختلف بیانات بھی دے چکی ہیں، اب میرا ہمایوں سعید کے ساتھ دکھائی دیں گی. ڈرامے کی کاسٹ میں کون ہو گا ، ڈائریکٹر اور پرڈیوسر کون ہو گیا اسکی تفصیلات ابھی سامنے آنا باقی ہیں لیکن یہ ضرور سامنے آچکا ہے کہ ان دونوں کے ڈرامے کو معروف لکھاری خلیل الرحمان قمر لکھ رہے ہیں. ہمایوں سعید جوکہ آخری بار ٹی وی پر میرے پاس تم ہو میں نظر آئے تھے ، ان کے بارے میں‌کہا جا رہا ہے کہ وہ یمنہ زیدی کے ساتھ بھی ڈرامہ جنٹلمین کررہے ہیں. یہ ڈرامہ گرین اینٹرٹینمنٹ پر دکھایا جا ئیگا.

تاہم میرا اور ہمایوں سعید کے مداح یہ جان کر کافی خوش ہیں کہ دونوں کو ایک ساتھ دیکھنے کا موقع میسر آئے گا. میرا سے حال ہی میں لاہور میں کسی صحافی نے سوال کیا کہ ہمایوں سعید کے ساتھ آپ ایک پراجیکٹ میں‌کام کررہی ہیں اسکی تفصیلات تو شئیر کیجیے تو انہوں نے کہا کہ میں بالکل ہمایوں سعید کے ساتھ کام کررہی ہوں لیکن تفصیلات کے لئے مجھے کسی ٹی وی شو میں‌بلوایا جائے پھر میں بتائوں گی . واضح رہے کہ یہ پہلی بار نہیں ہے کہ ٕٕ”دونوں ایک ساتھ کام کررہے ہیں اس سے پہلے یہ دونوں فلم انتہا اور ڈرامہ سیریل اقرا میں دکھائی دے چکے ہیں.”

عالیہ بھٹ جاسوس بن گئیں

ثناء لندن سے پاکستان واپس پہنچ گئیں

آغا نے کس بیماری میں مبتلا ہیں اداکار نے بتا دیا

 

Leave a reply