پاکستان کی معروف ادکارہ میر ا کے سوشل میڈیا اکاﺅنٹس ہیک ہوگئے۔

باغی ٹی وی :اداکارہ میرا نے فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے ) سے رجو ع کرلیا پاکستانی اداکارہ میرا نے ایف آئی اے میں درخواست دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ میرے سوشل میڈیا اکاﺅنٹس ( فیس بک، انسٹاگرام اور ٹوئٹر )ہیک کرلئے گئے ہیں، ایف آئی اے ہیکرز کے خلاف کارروائی کرے۔

فلم اسٹار میرا نے درخواست میں اپنے سابقہ مینیجر پر الزام عائد کیا ہے، میرا نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ فیس بک، انسٹاگرام اور ٹوئٹر اکاونٹس کا کنٹرول میرے پاس نہیں، میرا ہزاروں فالوورز اور چاہنے والوں سے رابطہ نہیں ہو رہا۔

دوسری جانب ایف آئی اے سائبر کرائم لاہور نے اداکارہ کی درخواست پر انکوائر ی شروع کردی ہے اور فیس بک، انسٹاگرام اور ٹوئٹر اکاوئنٹس سے متعلق تفصیلات طلب کرلی ہیں۔

Shares: