فلمسٹار میرا کی پرفارمنس کے دوران سینما کے باہر فائرنگ کرنے والے ملزمان گرفتار

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ میرا کے اسٹیج ڈرامے کے دوران سینما کے باہر فائرنگ کرنے والے ملزمان کو پولیس نے چار ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا۔

باغی ٹی وی :پنجاب کے شہر فیصل آباد میں فیکٹری ایریا کے علاقے میں تقریباً ایک ہفتے قبل سبینہ سینما میں اداکارہ میرا کی اسٹیج پرفارمنس کے دوران دو نامعلوم افراد نے فائرنگ کی ،مسلح افراد سکیورٹی گارڈ کی گن چھین کر فرار ہو گئے فائرنگ کے نتیجے میں باہر کھڑی گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے تھے جبکہ ملزمان فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہو گئے ہو گئے تھے-

تاہم فائرنگ کے واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تا ہم سینما میں موجود افراد خوفزدہ ہو گئے، اور واقعہ کے بعد سینما چھوڑ کر چلے گئے.

بعد ازاں باغی ٹی وی کی جانب سے اس واقعے پر لگائی جانے والی خبر پر پنجاب پولیس نے فوراً ایکشن لے تھا پنجا ب پولیس نے اپنےآفیشل ٹوئٹر ہینڈلر پر اپنا بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ پولیس نے اس واقعے پرفوری کاروائی کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف تھانہ فیکٹری ایریا میں مقدمہ درج کر لیا ہے جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں جلد ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا۔

تاہم اب فائرنگ کرکے فرار ہونے والے نامعلوم موٹرسائیکل سوار دو ملزمان کو تھانہ فیکٹری ایریا پولیس نے چار ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا ہے۔

گرفتار ہونے والے ملزمان میں عادل اعوان، شعیب، اسد اور سمیع اللہ شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق ملزمان ڈکیتیوں اور بھتہ خوری کے متعدد مقدمات میں ملوث رہ چکے ہیں اور انہوں نے سنیما کی ساکھ کو نقصان پہچانے کے لیے فائرنگ کی تھی گرفتار ہونے والے چاروں افراد کو حوالات منتقل کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

فیصل آباد میں فلمسٹار میرا جی کی پرفارمنس کے دوران فائرنگ

میرا فائرنگ کیس:باغی ٹی وی کی خبر پر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا، ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے

کچھ لوگ مجھ پر جادو کروا رہے ہیں ادکارہ میرا کا انکشاف

Comments are closed.