پاکستان شوبز انڈسٹری کی اسکینڈل کوئین اداکارہ میرا کا کورونا لاک ڈاؤن کے دوران غریبوں کے نام پر مبینہ طور پر لاکھوں روپے کا فراڈ سامنے آگیا۔

باغی ٹی وی :تفصیلات کے مطابق لاک ڈائون کے دوران میرا نے اپنے گھر کو شیلٹر ہوم میں تبدیل کرکے وہاں شوبز انڈسٹری کے بے گھر افراد کو پناہ دینے کا اعلان کیا تھا۔

اداکارہ میرا نے کوریوگرافر اور ڈانسر لاڈا کو فیملی سمیت اپنے گھر شفٹ کرنے کے بعد خوب ’نیک نامی‘ کمائی اور میڈیا کے سامنے دعوے کئے کہ کورونا وائرس کی صورتحال میں بے سہارا افراد کو گھر میں پناہ دے کر میڈیا کے ذریعے اجاگر کروایا جائے۔ تاہم میرا کا یہ مبینہ فراڈ سامنے آ گیا ہے-

کوریوگرافر لاڈا نے میرا کا پول کھولتے ہوئے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے کہاجو شیلٹر ہوم اداکارہ میرا نے اپنے گھر میں بنایا ہوا تھا کہ میرے گھر کے دروازے آرٹسٹوں کے لیے 24 گھنٹے کھلے ہیں۔ لیکن حقیقت میں ایسا کچھ نہیں ہے یہ جعلسازی ہے۔

لاڈا نے اپنے پیغام میں بتایا کہ اداکارہ میرا نے میرے ساتھ میرے بچوں کے ساتھ فراڈ کیا ہے میرا میرے بچوں کی زندگیوں کے ساتھ کھیلی ہے۔ میرے بچوں کو آگے لاکر اس نے امداد کے نام پر فنڈ اکٹھا کیا ہے۔

لاڈا نے مزید کہا کہ مجھے میرا نے اپنے گھر 3 ماہ رکھا اور اس دوران میری اہلیہ سے گھر کی صفائی کرواتی رہی اور بچوں سے بھی ملازمت کروائی میڈیا رپورٹس چلنے پر لوگوں نے دنیا بھر سے میرا کو لاکھوں روپے امداد کے نام پر بھجوائے۔

بیرون ملک امداد کے لیے فون آنے پر اداکارہ میرا ہمارے نام پر اپنا اکاؤنٹ نمبر لکھواتی تھی میں سب کو بتانا چاہتا ہوں کہ میرا کا گھر شیلٹر ہوم نہیں بلکہ دھوکا دہی کا مرکز تھا لہذا اس کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔

یہ پہلی بار نہیں ہے کہ میرا کا فراڈ سامنے آیا ہے اس سے قبل بھی میرا پر تسلیم کوثر نامی خاتون نے الزام لگایا تھا کہ اداکارہ نے دھوکا دہی سے ان کا ایک کنال کا گھر اپنے نام کروایا ہے-

سول کورٹ میں ادکارہ میرا کے گھر کی دعوے دار خاتون کی درخواست پر سماعت بھی ہوئی تھی جس پرسول جج عدنان علی نے سماعت کی تھی-

دوران سماعت خاتون نے موقف اختیار کیاتھا کہ عتیق الرحمٰن نے مجھے گھر کی تمام رقم ادا کی میرا نے دھوکا دہی سے 1 کنال کا گھر اپنے نام کروایا میرا اپنا گھر فروخت کرنا چاہتی ہیں۔

خاتون نے عدالت سے استدعا کرتے ہوئے کہا تھا کہ عدالت اداکارہ میرا کو گھر فروخت کرنے سے روکنے کا حکم دے اور قانون کے مطابق گھر کے کاغذات عتیق الرحمٰن کے نام کرنے کا حکم دے۔

میرا فائرنگ کیس:باغی ٹی وی کی خبر پر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا، ملزمان کی گرفتاری…

فیصل آباد میں فلمسٹار میرا جی کی پرفارمنس کے دوران فائرنگ

میرا پر دھوکے سے گھر اپنے نام کروانے پر مقدمہ درج

فلمسٹار میرا کی پرفارمنس کے دوران سینما کے باہر فائرنگ کرنے والے ملزمان گرفتار

کچھ لوگ مجھ پر جادو کروا رہے ہیں ادکارہ میرا کا انکشاف

Shares: