اداکارہ میرب علی جنہوں نے آتے ہی شوبز کی دنیا میں نام بنا لیا ہے . ان کی شہرت اس وقت بھی زیادہ ہوئی جب ان کا نام عاصم اظہر کے ساتھ جڑا. میرب عاصم اظہر کی منگیتر ہیں . انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں‌کہا ہے کہ میری عمر گوگل پر ستائیس سال لکھی ہوئی ہے جو کہ میری عمر سے زیادہ ہے، جب میں اپنی صحیح عمر بتاتی ہوں تو لوگ سمجھتے ہیں کہ میں جھوٹ بول رہی ہوں کیونکہ گوگل پر میری عمر ستائیس سال ہے. انہوں نے کہا کہ میرا ابھی شادی کا ارادہ نہیں ہے ابھی میری توجہ پڑھائی پر ہے. اس کے علاوہ میں ایکٹنگ کیرئیر پر توجہ مرکوز رکھے ہوئے ہوں . شادی جب ہونی ہو گی ہوجائیگی . ابھی میرا شادی کا کوئی ارادہ نہیں ہے.

انہوں نے مزید کہا کہ مجھے ایسے کردار پسند ہیں جن میں اداکاری کا مارجن ہو ، میں نے 16 سال کی عمر میں شوبز کی دنیا میں قدم رکھا تھا ، اس کے بعد میں آج تک کام کررہی ہوں. انہوں نے کہا کہ مجھے کمرشلز کرنے کا بھی مزا آتا ہے اور ڈرامے کرنے کا بھی. انہوں نے کہا کہ میں بہت موڈی ہے جب جو دل کرتا ہے وہی کرتی ہوں.

 

بلبلے میرے کیرئیر کا ٹرننگ پوائنٹ

دیپیکا پڈوکون نے بھی سرجری کروائی ؟‌اداکارہ نے بتا دیا

سونم باجوہ اور گپی گریوال کی لاہور اور کراچی کے میڈیا سے گفتگو

Shares: