ٔپاکستانی معروف جرنلسٹ مدیحہ عابد اور عمر قریشی نے ترجمان حکومت پنجاب عثمان سعید بسرا کے معروف کامیڈین شفاعت علی کو طنزیہ ٹویٹ کرنے پر آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ترجمان حکومت پنجاب ہونے کی حیثیت سے عثمان سعید بسرا کو یہ گھٹیا تبصرہ زیب نہیں دیتا-

باغی ٹی وی :11 جون کو مسلم لیگ ن کے صدر اور قائد حزب اختلاف میاں محمد شہباز شریف کے کورونا نتائج مثبت آنے کی خبریں وائرل ہونے کےبعد کامیڈین اداکار نے شہباز شریف کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے دعائیہ پیغام جاری کیا تھا-جس کے جواب میں ترجمان حکومت پنجاب عثمان سعید بسرا نے طنزکرتے ہوئے لکھا تھا کہ میراثی ہمیشہ میراثی رہے گا-

عثمان سعید بسرا کی اس ٹویٹ کے بعد معروف شخصیات نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا اور اس ٹویٹ کی وضاحت کرنے کے ساتھ معافی مانگنے کا بھی مطالبہ کی-


سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر معروف جرنلسٹ اور پی ایم سی کے سی ای او عمر قریشی نے بھی عثمان سعید بسرا کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ملاحظہ کیجیئے ترجمان حکومت پنجاب کا گھٹیا تبصرہ

انہوں نے لکھا کہ کسی کو اس سے پوچھنا چاہئے کہ وہ COVID-19 کا مقابلہ کرنے میں پنجاب حکومت کی قابل رحم کارکردگی پر بھی تبصرہ کرے-


دوسری جانب نامور جرنلسٹ مدیحہ عابد نے بھی ترجمان پنجاب حکومت کے طنزیہ ٹویٹ پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ عثمان سعید بسری ہم اسے آپ سے نہیں لیں گے۔

انہوں نے لکھا کہ شفاعت علی ہمارا ساتھی ہے اور کامیڈی / اداکاری ایک قابل احترام پیشہ ہے۔ آپ کا تبصرہ پوری فنکار برادری کے لئے بدنامی کا مظاہرہ کررہا ہے۔

مدیحہ عابد نے لکھا کہ اگر یہ جماعت اگلی بار پی ٹی آئی کو ووٹ دینے سے انکار کرے گی تو کیا ہوگا؟

واضح رہے کہ اس سے قبل اداکار علی ظفر نے وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ترجمان حکومت پنجاب ہونے کی حیثیت سے عثمان سعید بسرا کو اس طرح کی باتیں کرنا زیب نہیں دیتا علی ظفر نے کہا تھا کہ میراثی لفظ میراث سے نکلا ہے اور اس کا مطلب ہے کہ کسی بھی شخص کو اپنی وراثت میں فنی صلاحیتیں ملی ہوں اگرچہ یہ اصطلاح اکثر کسی کو جہالت کی وجہ سے تجاوز کرنے کے لئے استعمال کی جاتی ہے-

علاوہ ازیں اداکار، ڈائریکٹر اور پروڈیوسر عمیر رانا نے بھی عثمان سعید بسرا کی ٹویٹ پر ردعمل دیتے ہوئے اپنی ٹویٹ پر وضاحت دینے اور معافی مانگنے کا مطالبہ کیا تھا-

ترجمان پنجاب حکومت عثمان سعید بسرا کے طنزیہ ٹویٹ پر علی ظفر کا کرارا جواب

میراثی ہمیشہ میراثی ہی رہے گا ترجمان پنجاب حکومت عثمان سعید بسرا کا معروف کامیڈین اداکار پر طنز

Shares: