لاہور:گلوکارہ اوراوراداکار ایک ہی فیلڈ کے دوشہسوار مگر اگر مزاج مختلف ہوں تو پھر کوشش کے باوجود بھی یہ مزاج اکھٹے نہیں رہ سکتے جیسے گلوکارہ میشا شفیع اور اداکار علی ظفر نے کر دکھایا ، اطلاعات ہیں کہ گلوکارہ میشا شفیع نے ادکار وگلوکار علی ظفر پر 2 سو کروڑ روپے ہرجانے کا دعوی دائر کردیا۔ میشا شفیع اور علی ظفر نے ایک دوسرے کے خلاف قانونی جنگ لڑنے کا اعلان کردیا ہے

میشا شفیع کے وکیل کا کہنا ہے کہ انہوں نے قانونی راستہ اختیار کرتے ہوئے سیشن کورٹ میں گلوکارعلی ظفر کے خلاف ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا جس میں انہوں نے موقف اختیار کیا کہ علی ظفر کے جھوٹے الزامات سے میری شہرت کو نقصان پہنچا

ذرائع کے مطابق گلوکارہ میشا شفیع کا کہنا تھا کہ علی ظفر نے میڈیا پر میرے خلاف مختلف جھوٹے الزامات عائد کیے اور علی ظفر نے کہا کہ میشا شفیع نے پیسوں اور لالچ میں آکر جنسی ہراساں کرنے کا جھوٹا الزام عائد کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں قانون اور معزز عدالت کا اخترام کرتی ہوں

اداکارہ حمائمہ ملک کی محبت ، کی محبت بھری داستان ، بن گیا سلطان

میشا شفیع کی طرح اداکار وگلوکار علی ظفرنے بھی عدالت کو صفائی پیش کرتے ہوئے کہا کہ میں ایک شریف شہری ہوں اور میشا شفیع جھوٹی خاتون ہے، میشا نے کینڈا کی شہریت حاصل کرنے کے لیے مجھ پر جھوٹا الزام عائد کیا جب کہ میں قانون اور عدالت کا احترام کرتا ہوں لیکن میشا شفیع قانون اور عدالت کو نہیں مان رہی۔

Shares: