جیسا کہ کل سےاداکار فیروز خان اپنے ساتھی فنکاروںکو ہتک عزت کا نوٹس بھیج چکے ہیں اور ان سے 15 دن کے اندر تحریری معافی کا مطالبہ بھی کیا ہے اس کے بعد فیروز خان کی اس حرکت پر ان کو شدید تنقید کا سامنا ہے، اداکارہ ثروت گیلانی کےشوہر فہد مرزا نے فیروز خان کو نہ صرف بے وقوف کہا بلکہ کہا کہ اب تو محسوس ہوتا ہے کہ جیسے علیزے سچی تھی . فہد کے بعد اب میدان میں آ گئی ہیں اداکارہ و گلوکارہ میشا شفیع انہوں نے کہا ہے کہ میں ہتک عزت جیسے کیس کی تکلیف کو اچھی طرحسمجھتی ہوں ، میں ان سب کو جو اس گھٹیا کیس پر پریشان ہو رہے
ہیں ، وہ پریشان نہ ہوں اس کیس میں فیروز خان سب کچھ ہارنے جا رہے ہیں، ان کے ہاتھ کچھ بھی نہیں آئیگا . میری آپ سب کے ساتھ ہمدردیاں ہیں خصوصی طور پر علیزے سلطان جو کہ فیروز خان کی سابقہ اہلیہ ہیں ان کے ساتھ ہیں. یوں میشا شفیع نے لے لیا آڑھے ہاتھوں فیروز خان کو فنکاروں کو لیگل نوٹس بھیجنے پر اور ساتھ ہی کہہ دیا کہ فنکار بالکل بھی پریشان نہ ہوں فیروز خان کو آخر میں شکست کا سامنا کرنا پڑے گا.