گلوکارہ و اداکارہ میشا شفیع نے اپنے حالیہ انٹرویو میں اعتراف کیا ہے کہ لاہور اور ٹورنٹو کی زندگی میں بہت فرق ہے. انہوں نے کہا کہ مجھے دیسی کھانے بہت پسند ہیں اور اگر مجھے تین دن تک ٹورنٹو میںدیسی کھانے نہ ملیں تو میں بیمار پڑ جاتی ہوں. انہوں نے کہا کہ چونکہ میں دیسی کھانوںکی شوقین ہوں اس لئے میں نے ٹورنٹو میں آنے کے بعد خود بھی گھر میں دیسی کھانے بنانے سیکھ لئے، اب میں گھر میںخود ہی دیسی کھانے بناتی ہوں اور شوق سے کھاتی ہوں. انہوں نے کہا کہ میںیہ مانتی ہوں کہ میں اپنے ملک میں ایک سٹار تھی اور دوسرے ملک میں مجھے نئے سرے سے شناخت بنانی پڑ رہی ہے.
انہوں نے کہا کہ لیکن م”جھے دوبارہ سے اور نئے سرے سے شناخت بنانے پر کوئی مسئلہ نہیں ہے نہ ہی مجھے برا لگ رہا ہے. ”ٹھیک ہے ہر جگہ کی اپنی ریکوائرمنٹس ہوتی ہیں، انہوں نے کہا کہ پاکستان اور باہر کے ملک کی زندگی میںبہت فرق ہوتا ہے. میشاشفیع نے کہا کہ مجھے ٹورنٹو کے لوگوں نے بھی بہت زیادہ پیار دیا ہے، لیکن ظاہر ہے مجھے اپنا نام اور مقام یہاں بنانے کےلئے بہت محنت کرنا پڑرہی ہے جو کہ میںکررہی ہوں . یوں انہوں نے پہلی بار اپنے باہر کے ملک کے لائف سٹائل کے بارے میں بات کی.