حکومت پنجاب کی ہدایت پر 05 فروری یوم یکجہتی کشمیر کو بھر پور انداز میں منانے کے لئے ضلعی انتظامیہ نے تیاریاں شروع کردیں-

اس حوالہ سے ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی زیر صدارت اجلاس میں ضلعی اور تحصیل سطح پر پروگرامز کی منصوبہ بندی کرلی گئی-ڈپٹی کمشنر نے سی ای او ایجوکیشن کو سکولوں میں تقرریری اور ملی نغموں جبکہ ڈی ایس او کو کھیلوں کے مقابلے کرانے کی ہدایت کی- انہوں نے لوکل گورنمنٹس کو یکجہتی کے حوالہ سے پینا فلیکسز اور پاکستان اور کشمیر کے جھنڈے اہم سڑکوں،چوکوں پر لگانے کا ٹاسک بھی دیدیا-

اس موقع ہر طے کیا گیا کہ 5 فروری کو سیمینار اور واک کا مرکزی پروگرام جناح لائیبریری میں ہوگا جبکہ تحصیلوں میں اسسٹنٹ کمشنرز کی زیر قیادت واکس ہونگی- اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ یکجہتی کشمیر کے حوالہ سے تقریبات میں لوگوں کی کورونا ایس او پیز کے تحت شرکت یقینی بنائی جائے انہوں نے کہا کہ تقریبات کا مقصد دنیا کو پیغام دینا ہے کہ پوری پاکستانی قوم مظلوم کشمیری بھائیوں کیساتھ ہے- اجلاس میں اے ڈی سیز،اسسٹنٹ کمشنرز،محکموں کے ہیڈز نے شرکت کی-

Shares: