وزیر داخلہ کی زیرصدارت امن وامان کی صورتحال پر اجلاس

0
57

اسلام آباد۔ اپریل 14وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی زیر صدارت امن وامان کی صورتحال پر اجلاس اجلاس میں وفاقی وزیر مذہبی امورنور الحق قادری کی شرکت

اجلاس میں سیکرٹری داخلہ، آئی جی پنجاب، چیف کمشنر اسلام آباد ، آئی جی اسلام آباد، رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائیندوں کی شرکت
اجلاس میں آئی جی پنجاب انعام غنی اور کمشنر راولپنڈی کی بذریعہ ویڈیو لنک شرکت اجلاس میں مذہبی جماعت کی جانب سے احتجاج کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی پولیس، رینجرز اور ضلعی انتظامیہ کو علاقے کلئیر کرانے پر مبارکباداجلاس میں شہید ہونے والے پولیس کے جوانوں کو خراج تحسین قانون ہاتھ میں لینے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔ فیصلہ
ریاست کی رٹ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ وزیر داخلہ کی اجلاس کے شرکاء کو ہدایت موٹرویز، جی ٹی روڑ اور باقی بڑی سڑکیں ٹریفک کے لئے کلیر کروالی گئی ہیں-

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد راولپنڈی میں لیاقت باغ، ترنول، بارہ کہو، روات کے علاقوں کو ٹریفک کے کئے کھلوا لیا گیا ہے
رینجرز نے پولیس اور انتظامیہ کے ساتھ ملکر بہت زبردست کام کیا ہے
یاد رہے دوسری جانب تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ علامہ سعد حسین رضوی کی گرفتاری کے خلاف ملک بھر میں مظاہرے جاری ہیں تحریک لیبک کے مرکزی قیادت کے مطابق اسوقت انکے6کارکنان اسوقت شہید ہو چکے ہیں معتدد تشویشناک صورتحال میں ہیں تحریک لیبک کی مرکزی قیادت نے امیر تحریک سعد رضوی کی رہائی تک ملک بھر میں احتجاج نہ ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے ملک بھر کے مختلف علاقوں میں اب بھی احتجاج کیا جا رہا ہے

Leave a reply