چیف سیکرٹری سندھ سے امریکی کونسل جنرل مارک اسٹرو کی وفد کے ہمراہ ملاقات

0
76

کراچی :چیف سیکرٹری سندھ سے امریکی کونسل جنرل مارک اسٹرو کی وفد کے ہمراہ ملاقات ،اطلاعات کے مطابق آج چیف سیکرٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ سے امریکی کونسل جنرل مارک اسٹرو کی وفد کے ہمراہ ملاقات ہوئی ہے اور اس اہم ملاقات میں اہم بات چیت بھی ہوئی ہے

چیف سیکرٹری سندھ سے ملاقات کرنے والے وفد میں پولٹیکل اکنامک چیف الیکسنڈرا زٹیل، زیک زٹیل اور دیگر بھی موجود تھے۔یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس اہم ملاقات میں دو طرفہ تعاون بڑھانے اور دلچسپی کے دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق چیف سیکرٹری سندھ نے امریکی وفد کو سندھ میں تعلیم، تجارت، معاشی و سماجی ترقی کے حوالے سے آگاہی دی۔ملاقات کے دوران امریکی وفد کی طرف سے سندھ میں صحت کے شعبے میں اٹھائے گئے اقدامات کو سراہا گیا۔

صحت کے حوالے سے سندھ میں گمبٹ انسٹیٹیوٹ کی کاوشوں پر خصوصی طور پر بات کی گئی۔امریکی وفد کی طرف سے سندھ میں خصوصی افراد کی فلاح کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

اس موقع پرامریکی کونسل جنرل نے کہا کہ سندھ میں اسپیشل اکنامک زونز کی ترقی اور امریکی سرمایہ کاروں کی دلچسپی کے لیے مواقع پیدا کریں گے۔

امریکی وفد نے پاکستان اور امریکا کی یونیورسٹیوں کے مابین تعلیمی روابط بڑھانے پر اپنی دلچسپی کا اظہار کیا۔ملاقات کے دوران کراچی کی ترقی خاص طور انفراسٹرکچر ڈولپمینٹ اور دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

Leave a reply