لاہور: پہلے بھی ملک وقوم کی لٹی ہوئی رقم کا پتہ لگانے کے لیے ملاقاتیں پھربھی کروں گا،ذمہ داری سمجھتا ہوں:اطلاعات کے مطابق مشیر احتساب و داخلہ شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ میری ملاقاتیں پبلک اور قوم کا پیسا بچانے کیلئے تھیں، شہباز اور سلیمان کے نام سے کروڑوں کی ٹی ٹیز اکاؤنٹ میں گرتی رہیں، شہبازاور سلیمان منظور پاپڑ والے سے رشتہ نہیں بتا سکے۔
شہزاداکبرکہتے ہیں کہ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ شہباز اور سلیمان کے نام سے کروڑوں کی ٹی ٹیز اکاؤنٹ میں گرتی رہیں۔لیکن مریم اورنگزیب آج تک شہبازاور سلیمان کا منظور پاپڑ والے سے رشتہ نہ بتا سکیں۔
مریم اورنگزیب کی ہرزہ سرائی ان کے لیڈروں کی بوکھلاہٹ اور محترمہ کی جھنجلاہٹ کا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ میری ملاقاتیں پبلک اور قوم کا پیسا بچانے کیلئے تھیں۔ واضح رہے براڈ شیٹ کے سی ای او کاوے موسوی نے دعویٰ کیا ہے کہ 19 اکتوبر2019 کو شہزاد اکبر سے ان کی پہلی میٹنگ ڈیلی میل کے صحافی ڈیوڈ روز نے کروائی تھی اور وہ اس میٹنگ میں شریک بھی ہوئے تھے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق کاوے موسوی نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ پاکستان سے رقم کے حصول میں مدد کیلئے ڈیوڈ روز نے ڈھائی لاکھ پاؤنڈ کمیشن طلب کیا تھا۔ ڈیلی میل کے رپورٹر ڈیوڈ روز نے کہا ہے کہ یہ ملاقات کاوے موسوی کی درخواست پر کروائی اور یہ کہ کاوے موسوی نے انھیں رقم کی پیشکش ضرور کی تھی لیکن انھوں نے لینے سے انکار کردیا تھا۔
دوسری جانب سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ سرینا عیسیٰ نے براڈ شیٹ کیس کی تفصیلات فراہم کرنے کے لیے نیب کو خط لکھ دیا