محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکنیشن سے شہری سخت پریشان

0
71

قصور
محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکنیشن سے شہری سخت پریشان،6 ماہ قبل فیس ادا کرنے والوں کو سمارٹ کارڈز جاری نا ہو سکے،لاہور سے سکیننگ کا مسئلہ ہے قصور دفتر کا مؤقف

تفصیلات کے مطابق محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکنیشن قصور سے لوگ سخت پریشان ہیں
6 ماہ قبل تک سرکاری فیس جمع کروانے والوں کو بائیکس و گاڑیوں کے سمارٹ کارڈز نہیں ملے رہے جس کے باعث ٹریفک پولیس اہلکاروں کو کاغذات دکھانے پر لوگوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے کیونکہ فیس ادا کرتے وقت جاری ہونے والی سلپ چند ہفتوں تک کارآمد ہوتی ہے
شہریوں کا کہنا ہے کہ ہم دفتر کے چکر لگا لگا کر تھک چکے ہیں اور ہمیں ہر بار ایک سے دو ہفتوں کا ٹائم دے دیا جاتا ہے جبکہ ملے ہوئے وقت پر دفتر جانے پر پھر اگلی بار دوبار آنے کا ٹائم دیا جاتا ہے
اس بابت جب ایکسائز اینڈ ٹیکنیشن آفس قصور سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ سمارٹ کارڈز لاہور دفتر سے بن کر آتے ہیں اور گزشتہ دنوں سے لاہور آفس میں سکیننگ پرابلم کا معاملہ چل آرہا ہے جس پر ہم کچھ نہیں کہہ سکتے اور اگر شہریوں کی پریشانی ختم کرنی ہے تو لاہور دفتر میں سکیننگ پرابلم ختم کروانی ہو گی
شہریوں نے کمشنر لاہور ڈویژن سے ازخود نوٹس لینے کی استدعا کی ہے

Leave a reply