ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعداد و شمار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 9.95 فیصد کا ریکارڈ اضافہ ہوا جس کے بعد ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح 41.90 فیصد تک پہنچ گئی۔ادارہ شماریات نے بتایاکہ ایک ہفتے کے دوران 25 اشیا مہنگی جبکہ 13 اشیا کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔
ادارہ شماریات رپورٹ‌کے مطابق نمک 2.93 فیصد، آٹا 2.64 فیصد، ایل پی جی 2.03 فیصد اور آلو 2 فیصد مہنگے ہوئے۔ ایک ہفتے میں قدرتی گیس 480 فیصد، چائے 8.88 فیصد، دال مسور 5.28 فیصد، زندہ مرغی 3.99 فیصد اور لہسن 3.09 فیصد مہنگا ہوا۔
اس کے علاوہ ٹماٹر فی کلو 11.16 فیصد، چینی 4.24 فیصد اور پیاز فی کلو 1.49 فیصد سستا ہوا جبکہ 5 لیٹر کوکنگ آئل کی فی کلو قیمت میں 0.65 فیصد اور گھی کی فی کلوقیمت 1.39 فیصد کم ہوئی، اس کے علاوہ چاول فی کلو 0.42 فیصد اور گڑ فی کلو 0.27 فیصد سستا ہوا۔

Shares: