مہر پوش کی پہلی قسط کیسی تھی؟ عائزہ خان کا مداحوں سے سوال

0
74

پاکستان ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائزہ خان نے کہا کہ وہ مہر پوش کی پہلی قسط کو پسند کرنے پر مداحوں کا مشکور ہیں

باغی ٹی وی : پاکستان کی معروف ادکارہ عائزہ خان کے نئے ڈرامے مہر پوش کی پہلی قسط نجی ٹی وی چینل جیو انٹر ٹینمنٹ پر 3 اپریل یعنی جمعے کو نشر کی گئی معروف ڈرامے میرے پاس تم ہو میں مہوش نامی خاتون کا مرکزی کردار ادا کرنے والی ادکارہ نے مذکورہ ڈرامے کی پہلی قسط نشر ہونے کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی اور ڈرامے کے مرکزی کرادر شاہ جہان کی ڈرامے کے ایک سین کی تصویر شئیر کرتے ہوئے اپنے مداحوں سے سوال کیا کہ ڈرامہ سیریل مہر پوش کی پہلی قسط کیسی کی تھی؟


اداکارہ کے اس ٹویٹ پر مداحوں نے اداکارہ کے ڈرامے کی پہلی قسط کہانی اور ان کی اداکاری کی بھر پور تعریف کی

https://twitter.com/r_usman95/status/1246386987705282564?s=20

عائزہ علی نے اپنی ایک ٹویٹ میں مداحوں کی تعریف بھرے کمنٹس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ مہر پوش کی پہلی قسط پر زبردست رائے کیلئے آپ سب کا بہت بہت شکریہ


واضح رہے کہ ڈرامہ مہر پوش کی پہلی قسط رواں ہفتے 3 اپریل یعنی جمعہ کی رات 8 بجے جیو انٹرٹینمنٹ پر نشر کی گئی تھی اس ڈرامے میں عائزہ خان اور ان کے شوہر دانش تیمور مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں

ڈرامہ مہر پوش کے ہدایت کار مظہر معین ہیں جب کہ اس ڈرامے کے پروڈیوسراسد قریشی اور عبداللہ کادوانی ہیں

Leave a reply