محکمہ موسمیات کی ملک بھر میں بارشوں کی پیش گوئی

محکمہ-موسمیات-کی-ملک-بھر-میں-بارشوں-کی-پیش-گوئی #Baaghi

محکمہ موسمیات نے پنجاب، خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان، سندھ اوربلوچستان میں بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

باغی ٹی وی :محکمہ موسمیات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش ہوسکتی ہے خطۂ پوٹھوہار، گجرات، منڈی بہاؤلدین، سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، حافظ آباد، لاہور، اوکاڑہ، فیصل آباد،سرگودھا، بھکر، لیہ، میانوالی ، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ساہیوال، ملتان، بہاولپور، بہاولنگر، رحیم یار خان اورڈی جی خان میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

سبی، کوہلو، بارکھان، ژوب، لورالائی، موسیٰ خیل اورکوئٹہ میں بارش متوقع ہے نصیرآباد، خضدار، لسبیلا، قلات اور زیارت میں چند مقامات پر بارش ہوسکتی ہے۔

کوہستان، شانگلہ، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، مردان، چارسدہ، نوشہرہ، سوات، دیر، چترال، پشاور، کو ہا ٹ، ٹانک، کرک، بنوں اورڈی آئی خان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج دن بھر بادل چھائے رہیں گے اور مختلف علاقوں میں بارش بھی ہوسکتی ہے۔

سندھ کے علاقے جیکب آباد، سکھر، گھوٹکی، لاڑکانہ، بینظیرآباد، کراچی، میرپورخاص، موہنجوداڑو، ٹنڈوجام، مٹھی سانگھڑ، حیدرآباد، دادو، عمرکوٹ، تھرپار کر اور ٹھٹھہ میں بھی بارش متوقع ہے۔

Comments are closed.