محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا نے 15 ستمبر سے اسکول کھولنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا نے 15 ستمبر سے اسکول کھولنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

باغی ٹی وی : محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا نے 15 ستمبر سے اسکول کھولنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق تمام تعلیمی ادارے کورونا وائرس ایس او پیز کے تحت کھولے جائیں گے۔
محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں اسکول اسٹاف کو کورونا ایس او پیز پر عمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔نوٹیفکیشن کے ذریعے گیارہویں، بارہیویں، دسویں اور نویں جماعت کو سرگرمیاں جاری رکھنے کی اجازت دی گئی ہے۔

خیال رہے کہ چند روز قبل وفاقی حکومت نے ملک بھر میں کورونا وائرس کے باعث بند تعلیمی ادارے 15 ستمبر سے کھولنے کا حتمی اعلان کیا تھا۔

اسلام آباد میں معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا تھا کہ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر(این سی او سی) نے تعلیمی ادارے کھولنے کی حتمی منظوری دے دی ہے۔
ادھر وزیر تعلیم پنجاب
کا کہنا تھا کہ بیمار بچوں کو والدین سکول نہ بھیجیں. والدین بچوں کو کپڑے کا ماسک دے کر اسکول بھیجیں۔ اسکولوں کا اپنا بجٹ ہوتا ہے اسی میں اگر حفاظتی اشیا کی فراہمی کا انتظام ہو تو اچھا ہوگا۔

مراد راس کا کہنا تھا کہ والدین، اساتذہ اور دیگر ذمہ داروں کو اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ بہن بھائی اگر ایک اسکول میں پڑھتے ہوں تو ان کو ایک ہی روز بلائیں گے۔چند روز قبل وفاقی حکومت نے ملک بھر میں کورونا وائرس کے باعث بند تعلیمی ادارے 15 ستمبر سے کھولنے کا حتمی اعلان کیا تھا۔

بچیاں سکول نہ بھیجنے پر والدین کو جیل بھیج دیا جائے: سراج الحق نے بڑا مطالبہ کردیا

Comments are closed.