پاک بحریہ کے آفیسرز اور سی پی اوز،سیلرز کو عسکری ایوارڈز تفویض کرنے کی تقریب

0
26

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں پاک بحریہ کے آفیسرز اور سی پی اوز/سیلرز کو عسکری ایوارڈز تفویض کرنے کی تقریب منعقد ہوئی

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق تقریب کے مہمان خصوصی چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی تھے۔ تقریب میں 14 افسران کو ستارہ امتیاز (ملٹری ) تفویض کیا گیا. پاک بحریہ کے20 افسران نےتمغہ امتیاز (ملٹری) حاصل کیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق 7 افسران اور سیلرز کو ان کی جرات و بہادری کے اعتراف میں تمغہ بسالت سے نوازا گیا- 147ماسٹر چیف پیٹی آفیسرز، چیف پیٹی آفیسرز اور سیلرز کو تمغہ خدمت(ملٹری) کلاس II, l اور III تفویض کیے گئے۔63افسروں، چیف پیٹی آفیسرز/سیلرز اور نیو ی سویلین کو چیف آف دی نیول اسٹاف کی جانب سے مراسلہءتحسین سے نوازا گیا۔

مادر وطن کی سمندری سرحدوں اور ساحلوں کے دفاع کے لیے تیار ہیں، سربراہ پاک بحریہ

پاک بحریہ کے سربراہ کا کریکس اور کوسٹل ایریا میں پاک بحریہ کی تنصیبات کا دورہ

پاک بحریہ دشمن کے ناپاک منصوبوں کو ناکام بنانے کے لئے تیار، نیول چیف کا دبنگ اعلان

کراچی شپ یارڈ میں پاک بحریہ کیلئے جدید جنگی ملجم کلاس جہاز کی اسٹیل کاٹنے کی تقریب

پاکستان بحریہ کا یوم آزادی پرخصوصی نغمہ ”پرچم پاکستان کا” ٹیزر جاری

یوم آزادی، ملک بھر میں تقریبات کا آغاز، مزار قائد، اقبال پر گارڈز کی تبدیلی،صوبوں میں توپوں کی سلامی

پاک بحریہ میں یوم آزادی کی تقریب،اکیس توپوں کی سلامی دی گئی

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق تقریب میں پاک بحریہ کے بہترین سیلر اور بہترین سویلین کے ایوارڈ بھی دیے گئے. یوم دفاع کے موقع پر صدر پاکستان کی جانب سے 6 افسران کو ہلال امتیاز (ملٹری) اور 2 افسران کو تمغہ بسالت تفویض کیا گیا تھا.

Leave a reply