وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور نواز شریف کی زیرِ صدارت محکمہ زراعت سے متعلق اجلاس ہوا
سیکرٹری زراعت نے ایگریکلچر سے متعلق منصوبوں پر بریفنگ دی، پنجاب میں زراعت کو درپیش چیلنجز کاجائزہ لیا گیا، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھا کہ چار دہائیاں گزرنے کے باوجود کوالٹی سیڈ نہ ہونا لمحہ فکریہ ہے۔پنچاب میں 37 ملین ایریا فییٹ پانی کوضائع ہونے سے بچانا ہے۔آبپاشی کے جدید طریقہ کار اپنا نا ضروری ہے۔
اجلاس میں دوران بریفنگ بتایا گیا کہ پنجاب میں 7300 کھالے پکے کر نے سے 1.7 ملین ایکڑ فیٹ پانی بچایا جا سکے گا۔ زیرِ زمین پانی کی سطح میں بہتری کے لیے ریورس پمپنگ سے بارش کا پانی زمین میں واپس ڈالنے کی تجویز پر غور کیا گیا،پنجاب میں ایگریکلچرل میکا نائزیشن کی شرح 35 سے 60 فیصد کرنے کے لیے ضروری اقدامات کا جائزہ لیا گیا،ربیع اور خریف کی فصل کے لئے کاشتکاروں کو 150 -ارب لون دیا جائیگا، نواز شریف نے کسانوں کو قرض کے لئے اہلیت کا آسان طریقہ کار وضع کرنے کی ہدایت کر دی،
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ کاشتکار کو لون کے لیے اپلائی کرنے پر جلد از جلد قرض کا اجراء یقینی بنایا جائے۔ محکمہ زراعت قرض کے اجراء کی سکیم کی مانیٹرنگ اور فیڈ بیک کا فول پروف سسٹم وضع کرے۔ایگریکلچر آفیسر اور فیلڈ اسسٹنٹ کی خالی آسامیوں پر بھرتی کے پائلٹ پراجیکٹ کی اصولی منظوری دی گئی، وزیراعلیٰ مریم نواز نے ایگریکلچر آفیسر کی بھرتی میں میرٹ یقینی بنانے کی ہدایت کی،
پنجاب میں ماڈل ایگریکلچر سنٹرز پراجیکٹ پر بریفنگ دی گئی، وزیراعلیٰ مریم نواز کا کہنا تھا کہ ہر ضلع میں ماڈل ایگریکلچر سنٹر قائم کیا جائےگا۔ ریسرچ، بہتر کارکردگی اور گڈ گورننس کے لیے محکمہ زراعت کے ذیلی اداروں کو باہم مربوط کرنے کا فیصلہ کیا گیا،ایوب ریسرچ سینٹر کے لئے 500 ملین کا ریسرچ انڈومنٹ فنڈ قائم کرنے کی منظوری دی گئی،فرٹیلائزر اور پیسٹی سائیڈ ایکٹ میں ترامیم لانے کا فیصلہ کیا گیا،
سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، وزیرِ اطلاعات عظمیٰ زاہد بخاری، وزیرِ زراعت عاشق حسین کرمانی، سابق سینیٹر پرویز رشید، ایم پی اے ثانیہ عاشق، سیکرٹریز زراعت، خزانہ، بنک آف پنجاب اور دیگر حکام نے اجلاس میں شرکت کی.
ایچی سن کالج،گورنر پنجاب کا حکمنامہ،شہباز شریف کے قریبی احد چیمہ کے بیٹوں کی فیس معاف
عالمی یوم جنگلات ،پنجاب کی تاریخ کی سب سے بڑی شجرکاری مہم 2024 شروع
گوادر پورٹ اتھارٹی کمپلکس پر بی ایل اے کا حملہ ناکام بنادیا گیا، تمام 8 دہشتگرد ہلاک
پاک فوج کیخلاف مہم چلانے والوں کا پی ٹی آئی سے تعلق نہیں، زین قریشی
بیٹے نے میرے لیے اضافی بندوبست کردیا،شہید کیپٹن احمد کے والد کے جذبات
مبشر لقمان کے ساتھ احترام کا رشتہ ہے اور رہے گا، شیر افضل مروت
مبشر لقمان کو شیر افضل مروت کی جانب سے دیا گیا انٹرویو سننے کے لئے یہاں کلک کریں،
دعا اور خواہش ہے حالیہ انتخابات ملک میں معاشی استحکام لائیں،آرمی چیف