سینئر اداکار محمود اسلم نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ جب مجھے بلبلے آفر ہوا تھا تو میںنے سوچا نہیں تھا کہ یہ کردار میرے کیرئیر کی ڈگر کو ہی بدل دے گا. انہوں نے کہا کہ میں نے بہت سارے ڈراموں میں منفی کردار ادا کئے تھے ، ان کرداروں کی وجہ سے مجھے منفی کردار کرنے والا اداکار ہی سمجھا جانے لگا تھا ، لیکن بلبلے میں محمود کے کردار نے میرے منفی کرداروں والی چھاپ کو کہیں پیچھے کر دیا. انہوں نے کہا کہ میں بہت خوش ہوں کے منفی کرداروں کی چھاپ ہٹ گئی اور آج مجھے ایک ایسا کردار سمجھاجاتا ہے جو منفی اور مثبت دونوں طرح کے کردار کر سکتا ہے.
محمود اسلم نے کہا کہ آج بہت اچھا ڈرامہ بن رہا ہے اور مجھے جب بھی کوئی ڈرامہ آفر ہوتا ہے تو میں سکرپٹ کے حساب سے اپنا کردار دیکھتا ہوں اگر اچھا لگے تو میں فورا سائن کر لیتا ہوں. ”میں نے ایک ڈرامے میں ہجڑے کا کردار کیا” لہذا میں تجربات کرتا رہتا ہوں. اور خوش قسمتی یہ ہے کہ میرے ہر تجربے کو پسند کیا جاتا ہے سراہا جاتا ہے. یاد رہے کہ محمود اسلم نے ڈراموں اور فلموں میںکام کیا ہے اسی برس عید الفطر پر ان کی فلم ہوئے تم اجنبی ریلیز ہوئی تھی جس میںانہوں نے شیخ مجیب کا کردار کیا تھا.
سونم باجوہ اور گپی گریوال کی لاہور اور کراچی کے میڈیا سے گفتگو