مہنگائی کے خاتمے اور غریب عوام کو رلیف دینے کے لئے جامع پالیسیاں بنائی جارہی ہیں، حلیم عادل شیخ

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی نائب صدر حلیم عادل شیخ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ حکومت مضبوط ہاتھوں میں ہے ملک ترقی کر رہا ہے چور سیاستدانوں کے دن گنے جا چکے ہیں۔ 30سال تک ان لوگوں نے ملک کو لوٹا ہے نواز شریف اور زرداری خاندان نے باریاں لیکر ملک کو قرضوں کی دلدل میں ڈال دیا تھا جس کا خمیازہ آج مہنگائی کی صورت میں عوام بھگت رہی ہے۔ موجودہ حکومت عوام کوسہولیات فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہے، مہنگائی کے خاتمے اور غریب عوام کو رلیف دینے کے لئے جامع پالیسیاں بنائی جارہی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا محب وطن سیاستدان غداروں کا ساتھ نہیں دیں گے، نواز شریف کے منہ میں بھارت کی زبان ہے۔ اپنی کرپشن بچانے کے لئے ملک کے حساس اداروں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ پی ڈی ایم اے میں پارٹیوں کے اپنے اختلافات سامنے آچکے ہیں۔ مولانا صاحب حکومت کے جانے کے دن میں بھی خواب دیکھنے لگے ہیں جوکبھی پورے نہیں ہوسکتے،
دسمبر تک حکومت تو کہیں نہیں جارہی البتہ پی ڈی ایم کا خاتمہ ضرور ہوسکتا ہے۔ گلگلت بلتستان میں قبل از انتخابات کے دھاندھلی کا شور مچانے والوں کو اپنی شکست نظر آچکی ہے۔ ن لیگ اور پ پ کی مسلسل کرپشن اور عوام دشمن پالیسیوں کی وجہ سے عوام ان کو مسترد کر چکی ہے۔ پاکستان کی عوام کبھی بھی ان چوروں کا ساتھ نہیں دے گی۔ گلگت بلتستان سے بھی پی ٹی آئی جیتے گی۔

Shares: