محنت کش خاتون کے ساتھ بد تمیزی کرنے والے سعودی شخص کے ساتھ حکومت نے کیا سلوک کیا

0
30

محنت کش خاتون کے ساتھ بد تمیزی کرنے والے سعودی شخص کے ساتھ حکومت نے کیا سلوک کیا

باغی ٹی وی : سبزی فروش غیب خاتون کے ساتھ بد تمیزی پر سعودی حکومت نے زبردست اقدام اٹھایا. سعودی عرب میں استغاثہ نے اس شخص کو طلب کر لیا ہے جس نے سبزی فروخت کرنے والی ایک خاتون کا وڈیو کلپ بنانے کے بعد اسے سوشل میڈیا پر شائع کیا تھا .

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر صارفین کی ایک بڑی تعداد نے اس سعودی شہری کو اس وقت تنقید کا نشانہ بنایا جب اس نے اس ویڈیو اپ لوڈ کی ۔ اس شخص نے مذکورہ وڈیو Snap Chat پر اپنے اکاؤنٹ پر جاری کی تھی۔ وڈیو میں یہ شخص اس محنت کش خاتون سے بد تمیزی کرتے ہوئے دکھائی دیتا ہے .

اس شہری نے اس کو سخت کی مذمت کی کہ عمر رسیدہ خاتون دن میں سبزیاں فروخت کر رہی جب کہ اس کو سوشل سیکیورٹی کی درخواست دینی چاہیے ۔ شہری کا موقف تھا کہ خاتون کو اپنے گھر میں رہنا چاہیے۔

خیال رہے کہ حال ہی میں ٹویٹر پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں ایک خاتون سبزی فروش کو دکھایا گیا تھا۔ سوشل میڈیا پر خاتون کو بدنام کرنے کی مذموم کوشش کی گئی جس پر شہریوں‌نے ام زیاد کے خلاف مکروہ طرز عمل اپنانے کی فوری تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا۔ پبلک پراسیکیوشن نے خاتون سبزی فروش کی ویڈیو بنانے والے شخص کو طلب کرکے اس سے پوچھ تاچھ کی ہے اور اس کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

گورنر شہزادہ احمد بن فہد نے ہدایت کی ہے کہ ام زیاد کو دمام کی سبزی منڈی میں مستقل دکان دی جائے اور اس کے لیے معقول رہائش کا بندو بست کیا جائے۔
عورت کا کہنا تھا کہ گورنر نے اس کے ساتھ ہونے والے شرمناک برتائو کا نوٹس لیتے ہوئے اس کے خاندان سے رابطہ کیا ہے۔ خاتون نے شہزادہ احمد بن فہد کی طرف سے رہائش اور دکان فراہم کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

Leave a reply