مہنگائی کنٹرول کرنے میں حکومت ناکام دکھائی دے رہی ہے،مفتی نعمان نعیم

0
65

جامعہ بنوریہ عالمیہ کے مہتمم مفتی نعمان نعیم نے کہاکہ مہنگائی کنٹرول کرنے میں حکومت ناکام دکھائی دے رہی ہے، بے ہنگم مشکلات کے پیش نظرعوام کی ذرائع آمدنی کاانتظام کرنا حکومت کے اخلاقی، آئینی اورفرائض میں شامل ہے، روز مرہ کی اشیا خورد ونوش کی بڑھتی ہوئی قیمتیں غریب کے منہ کا نوالہ چھین رہی ہیں،سیاستدانوں ،حکمرانوںاوررفاہی ادروں کو عوامی دادرسی کیلئے اپنااپناکرداراداکرنے کی ضرورت ہے۔
ان خیالات اظہار گزشتہ روز جامعہ بنوریہ عالمیہ میں ملاقات کیلئے آئے ہوئے مزدوررہنماں سے گفتگوکرتے ہوئے مہتمم جامعہ بنوریہ عالمیہ مولانا نعمان نعیم نے کیا ، اس موقع پر انہوں نے بنوریہ ویلفیئر ٹرسٹ کے ذمہ داران کو کم آمدن والے گھرانوں کی مالی معاونت کیلئے اقدامات اٹھنے کا حکم دیا،ان کا کہنا تھاکہ بیرون ممالک میں مہنگائی کا تناسب پاکستان سے زیادہ ہے یہ حقیقت ہے لیکن وہاں روزگار اور تنخواہوں کا تناسب یہاں سے بہتر ہے اس لیے اس طرح سے موازانہ کرنے سے پہلے معروضی حالات کا بھی جائزہ لینا چاہیے ، بے ہنگم مشکلات کے پیش نظرعوام کی ذرائع آمدنی کاانتظام کرنا حکومت کی اخلاقی، آئینی فرائض میں شامل ہے۔
انہوں نے کہاکہ عوام نے حکمرانوں کا انتخاب اچھی توقعات کے ساتھ کیا ہے اور حکمران طبقے کے ماضی میں دعوے بھی ایسے رہے ہیں جن سے جان چھڑایا نہیں جاسکتا ، عوام شکوی شکایت کا حق رکھتی ہے، انہیں یہ کہہ کر خاموش نہیں کیاجاسکتا کہ ”عالمی سطحی پر مہنگائی ہی” بلکہ ٹھوس اقدامات پر توجہ دینی ہوگی اور شہروں میں پرائس کنٹرول اتھارٹی کو منظم کرکے نرخوں کے جانچ پڑتال کے نظام میں بہتری لانی ہوگی ۔

Leave a reply